Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ضلع رنگاریڈی میں پرامن رائے دہی کے لیے وسیع انتظامات

ضلع رنگاریڈی میں پرامن رائے دہی کے لیے وسیع انتظامات

پولنگ بوتھس میں اضافہ ، ضلع کلکٹر مسٹر سریدھر کی پریس کانفرنس

پولنگ بوتھس میں اضافہ ، ضلع کلکٹر مسٹر سریدھر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ضلع رنگاریڈی میں بلدی چناؤ کے علاوہ زیڈ پی ٹی سی ، یم پی ٹی سی چناؤ پرامن طور پر گذر چکے ہیں ۔ اب 30 اپریل کو لوک سبھا اور اسمبلی کے لیے چناؤ کو بھی پرامن بنانے کے لیے بھاری پیمانے پر انتظامات روبہ عمل لائے جارہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر سریدھر نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بات بتائی انہوں نے کہا کہ ضلع میں جملہ ووٹرس کی تعداد 5348972 ہیں ووٹرس کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر پولنگ بوتھ کی بھی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ سابق میں 4469 پولنگ بوتھ تھے اس کو بڑھاکر 5042 کیا گیا ہے ۔

پولنگ کے اوقات صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے ۔ پولنگ بوتھ پر پانی ، برقی انتظامات کے علاوہ شامیانے وغیرہ بھی نصب کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تشہیر مہم چلائی جارہی ہے ۔ اب تک تلاشی کے دوران 14 کروڑ روپئے ضبط کئے گئے ہیں ۔ ضلع رنگاریڈی میں پرامن طور پر رائے دہی کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پہلی مرتبہ ووٹرس کی چٹھیاں گھر گھر تقسیم کرنے کا کام بھی کیا جارہا ہے ۔ ووٹر کی چٹھی پر فوٹو کے ساتھ نام پتہ درج ہوگا ۔ ووٹ کا استعمال کرنے کے لیے صرف یہ چھٹی کافی ہے کوئی شناختی کارڈ وغیرہ کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع رنگاریڈی میں 70 فیصد حصہ اربن ہے

یہاں کوئی بھی دشواری کی بات نہیں ہوتی ہے ۔ 2 لوک سبھا 14 اسمبلی حلقہ ہیں ۔ 30 اپریل رائے دہی کے دن پولیس بندوبست کے علاوہ 1005 میکرو آبزورس اور 2000 کالج کے لڑکوں کو ٹریننگ دی گئی ہے تاکہ رائے دہی میں کسی قسم کی دھندلیاں ہونے نہ پائیں ۔ اس کے علاوہ شکایتی سیل اور خصوصی آبزور بھی ہوں گے ۔ کلکٹر رنگاریڈی مسٹر سریدھر نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور پرامن طور پر رائے دہی ہونے کے لیے عوام سے تعاون کی خواہش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT