Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع عادل آباد خشک سالی سے متاثر

ضلع عادل آباد خشک سالی سے متاثر

عادل آباد 27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد ضلع پرجا پریشد صدرنشین شریمتی شوبھا رانی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا نے ایوان اجلاس کو ضلع عادل آباد خشک سالی سے متاثرہ ضلع قرار دیتے ہوئے ضلع کے کسانوں کو امداد پہونچانے کا چیف منسٹر مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا ۔ جبکہ اس موقع پر ا

عادل آباد 27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد ضلع پرجا پریشد صدرنشین شریمتی شوبھا رانی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا نے ایوان اجلاس کو ضلع عادل آباد خشک سالی سے متاثرہ ضلع قرار دیتے ہوئے ضلع کے کسانوں کو امداد پہونچانے کا چیف منسٹر مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا ۔ جبکہ اس موقع پر اتفاق آرا قرارداد کو منظور کرلیا گیا ۔ اس اجلاس میں رکن لوک سبھا مسٹر جی ناگیش ، اراکین اسمبلی مسٹر اے اندرا کرن ریڈی کونیرو کونپا ، این اوریلو ، راتھوڑ باپو راؤ ، درگم چنیا ، وٹھل ریڈی ، سی دیواکر راؤ ، شریمتی اجمیرا ریکھا نائیک ، کوالکشمی کے علاوہ اراکین ضلع پرجا پریشد منڈل پرجا پریشد بھی موجود تھے ۔ 56 نکات پر مشتمل ایجنڈے میں خصوصیت کے ساتھ زراعت ، صحت اور برقی پر توجہ دی گئی ۔ متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں میں بالترتیب محترمہ RosLeela محکمہ برقی ایس ای مسٹر اشوک نے اجلاس میں موجودہ سرکاری و غیر سرکاری عہدیداروں کو اپنی اپنی کارکردگی سے واقف کروایا ۔ مسٹر اے اندرا کرن ریڈی نے ریاست تلنگانہ میں ضلع عادل آباد کو تاریکی ضلع قرار دیتے ہوئے غیر معمولی برقی منقطع ہونے پر برقی عہدیادروں کو ذمہ دار قرار دیا ۔ آصف آباد رکن اسمبلی شریمتی کوا لکشمی اپنے مقامی برقی ااے ای کی خدمات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ان کا تبادلہ پر زور دیا ۔ ضلع میں موسم بارش کے تین ماہ کے دوران مناسب بارش نہ ہونے کے بناء پر ارکان اسمبلی و رکن لوک سبھا نے کسانوں کو پیش آنے والے مختلف مسائل پر توجہ دلائی ۔ زرعی تخم اور ادویات وغیرہ زراعت پیشہ افراد کو فراہم کرانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ جس پر ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے زرعی تخم اور ادویات کا یومیہ موجودہ ذخیرہ معہ نرخ روزناموں کے ذریعہ عوام تک پہونچانے متعلقہ عہدیدار کو پابند کیا ۔ ضلع عادل آباد کے سنگارینی میں پاور پلانٹ تکمیل کے بعد ضلع میں برقی سہولت خواطر خواہ فراہم ہونے کی امیدیں وابسطہ کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT