Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع عادل آباد میں برقی کٹوتی کا سلسلہ ختم

ضلع عادل آباد میں برقی کٹوتی کا سلسلہ ختم

عادل آباد /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد میں برقی کٹوتی کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ زراعت کیلئے 8 گھنٹے اور تجارتی اور گھریلو صارفین کیلئے 24 گھنٹے برقی فراہمی کی جارہی ہے ۔ یہ بات ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے ضلع پرجا پریشد ہال میں عہدیداروں کے اجلاس سے مخاطب ہوکر کہا اور حکومت کی جانب سے جاری عوامی فلاح و بہبودگی کے کاموں ک

عادل آباد /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد میں برقی کٹوتی کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ زراعت کیلئے 8 گھنٹے اور تجارتی اور گھریلو صارفین کیلئے 24 گھنٹے برقی فراہمی کی جارہی ہے ۔ یہ بات ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے ضلع پرجا پریشد ہال میں عہدیداروں کے اجلاس سے مخاطب ہوکر کہا اور حکومت کی جانب سے جاری عوامی فلاح و بہبودگی کے کاموں کی عمل آوری کرتے ہوئے عوام کو فائدہ پہونچانے کی ہدایت دی ۔ حیدرآباد میں دو روزہ ضلع کلکٹرس اور ایس پی کے اجلاس میں جس کی صدارت چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کی تھی کے بعد مستقر عادل آباد میں عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی ، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر مسٹر ایس ایس راج ، آئی ٹی ڈی اے پی او مسٹر کرنان ، آصف آباد سب کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو ، ڈی آر او سنجیو ریڈی کے علاوہ ضلع سے تعلق رکھنے والے آر ڈی اوز ، تحصیلدار و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ تلنگانہ یوم تاسیس دو جون تا ایک ہفتہ مسلسل بڑے پیمانے پر منانے کا جہاں ایک طرف مشورہ دیا وہیں دوسری طرف 14 جولائی سے 12 دن تک منائے جانے والے گوداوری پشکرالو میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کو پوری طرح سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ کاکتیہ مشن ، کلیان لکشمی ، شادی مبارک ، اندرا دھنش پروگراموں کی عمل آوری میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی نہ کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ۔ تالابوں سے نکاسی کی جانے والی مٹی اپنے اپنے کھتوں میں ڈالتے ہوئے زرعی پیداوار کو فروغ دینے کسانوں کو مشورہ دیا ۔ جبکہ ضلع ایس پی مسٹر ترون جوشی نے حکومت کی جانب سے جاری عوامی فلاح و بہبودی اور ترقیاتی کاموں میں مکمہ پولیس افراد کو برابر شامل ہونے کا مشورہ دیا ۔ خواتین کے تحفظات کی خاطر پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت دی اور پولیس کی خدمات ضلع کے تمام سطح پر جاری رکھتے ہوئے مقامی عہدیداروں سے مشاورت کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔ شہری حدود میں ے قاعدہ ٹریفک پر قابو پانے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ہدایت دی ۔ غیر قانونی لکڑی کی منتقلی پر محکمہ جنگلات عہدیادروں کا تعاون کرتے ہوئے غیر مجاز لکڑی منتقلی تدارک کے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT