Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع عادل آباد میں بلدی انتخابی مراکز کا معائنہ

ضلع عادل آباد میں بلدی انتخابی مراکز کا معائنہ

عادل آباد13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد کے چھ مجالس بلدیات کے 189 وارڈز میں حصہ لینے کی غرض سے تین دن کے دوران 317 امیدواروں نے بیشتر حلقہ جات سے مختلف سیاسی جماعتوں کے تحت اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ جن میں سرے فہرست عادل آباد بلدیہ حلقہ میں جہاں 82 پرچہ نامزدگیاں داخل ہوئیں ہیں سب سے کم بھینسہ بلدیہ میں 16 پرچہ نامزدگی کا شم

عادل آباد13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد کے چھ مجالس بلدیات کے 189 وارڈز میں حصہ لینے کی غرض سے تین دن کے دوران 317 امیدواروں نے بیشتر حلقہ جات سے مختلف سیاسی جماعتوں کے تحت اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ جن میں سرے فہرست عادل آباد بلدیہ حلقہ میں جہاں 82 پرچہ نامزدگیاں داخل ہوئیں ہیں سب سے کم بھینسہ بلدیہ میں 16 پرچہ نامزدگی کا شمار کیا گیا ۔ جبکہ نرمل میں 73 کاغذنگر میں 34 بیلم پلی میں 41 منچریال میں 71 امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کرتے ہوئے بلدی انتخابات میں حصہ لینے کمربستہ ہو رہے ہیں پہلے دو دن میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے افراد کی رفتار میں کمی کو محسوس کیا جارہا تھا ۔ جبکہ تیسرے دن رفتار میں تیزی پائی گئی ۔

عادل آباد بلدیہ کے 36 وارڈس میں 82 بیلم پلی کے 34 وارڈز میں 41 بھینسہ کے 23 وارڈ میں 16 کاغذنگر کے 28 وارڈز میں 34 منچریال کے 32 وارڈز میں 71 نرمل کے 36 وارڈز میں 73 امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزد یا ۔ جبکہ عادل آباد مجلس بلدیہ میں کانگریس امیدوار کے طور پر 14 ٹی آر ایس امیدوار کے تحت 16 بی جے پی کے تحت 8 ایم آئی ایم کے دو ، تلگودیشم سے تین کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے تحت تین اور آزاد امیدواروں کی تعداد 28 پائی جارہی ہے ۔ عادل آباد بلدی حلقہ میں انتخابی امور کا جائزہ لینے کی غرض سے 87 رائے دہی مراکز کا پولیس اے ایس پی مسٹر جی ڈیوس آر ڈی او مسٹر سدھاکر ریڈی نے کمشنر بلدیہ مسٹر شاہد مسعود کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کئے اور رائے دہی مراکز پر رائے دہندوں کی سہولت کے خاطر پینے کا پانی ، برقی سہولت ، شامیانوں کے انتظآمات کرنے کا مشورہ دیا ۔ انتخابات کے دوران اکثر و بیشتر پیش آنے والے ناگہانی واقعات کے بنا پر حساس رائے دہی مراکز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان مقامات پر پولیس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اتفاق کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT