Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع عادل آباد میں 500 سے زائد مدارس کے بند ہونے کا دخدشہ

ضلع عادل آباد میں 500 سے زائد مدارس کے بند ہونے کا دخدشہ

اوٹنور /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد میں عنقریب تقریباً 500 سے زائد سرکاری مدارس بند ہونے والے ہیں ۔ جس اسکول میں طلبہ کی تعداد کم ہے وہاں کے اسکولوں کو بند کرنے کے تعلق سے حکومت غور کر رہی ہے ۔ حکومت کے اسی فیصلہ سے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم غریب طلبہ حصول تعلیم سے محروم ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اطلاع کے بموجب اپر پرائمری س

اوٹنور /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد میں عنقریب تقریباً 500 سے زائد سرکاری مدارس بند ہونے والے ہیں ۔ جس اسکول میں طلبہ کی تعداد کم ہے وہاں کے اسکولوں کو بند کرنے کے تعلق سے حکومت غور کر رہی ہے ۔ حکومت کے اسی فیصلہ سے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم غریب طلبہ حصول تعلیم سے محروم ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اطلاع کے بموجب اپر پرائمری سطح پر 75 طلبہ ، پرائمری سطح پر 20 سے کم تعداد والے اسکولوں کو بند کردیا جائے گا ۔ اس اقدام کیلئے ضلع محکمہ تعلیمات منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو انگریزی تعلیم سے آراستہ کرنے کی غرض سے حکومت کی جانب سے سال 2010 میں سیکسیس Sucesess اسکولس انگلش میڈیم کا آغاز کیا گیا تھا ۔ اب یہ بھی بند کردئے جائیں گے ۔ فی الحال ضلع میں ایسی صورتحال ہے کہ جہاں اساتذہ ہیں وہاں طلبہ کی قلت ہے ۔ جہاں طلبہ کی تعداد زیادہ ہے وہاں اساتذہ کی قلت ہے ۔ جس سے طلباء کو موثر تعلیم کا حصول مشکل مسئلہ بن گیا ہے ۔ جہاں طلبہ کی تعداد زیادہ ہے وہاں پر حکومت کی جانب سے اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی نہ کئے جانے کے سبب ان اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ خانگی اسکولوں کا رخ کر رہے ہیں ۔ جس سے اسکول بند ہونے کے دہانے پر ہے ۔ ضلع عادل آباد میں 4 ہزار سے زائد سرکاری اسکولس ہیں جس میں طلبہ کی تعداد 0 تا 9 ہے ۔ ایسے اسکولوں کی تعداد 100 ہے ۔ 11 تا 19 طلبہ جس اسکول میں ہیں ان کی تعداد 386 ہے ۔ اسی طرح سے 75 طلبہ سے کم امداد والے اپر پرائمری اسکولس کی تعداد 50 ہے ۔ یہ سب بند ہونے پر ہیں ۔ ضلع مستقر کے اسٹیشن روڈ ، بھکتاپور ، بالاجی نگر کے اسکولوں میں اساتذہ رہتے ہیں پھر بھی طلباء کی تعداد 10سے کم ہے ۔ اسی طرح اندرویلی کے اردو اسکول میں 41 طلباء زیر تعلیم ہیں ۔ ایسے کئی اسکولس ضلع بھر میں بند ہوجائیں گے ۔ اسکولوں کے بند ہونے پر 800 اساتذہ کے تبادلہ عمل میں لائے جانے والے ہیں ۔ اگرچہ کم تعداد والے اسکولس ہوتے ہیں تو ان طلبہ کو دوسرے اسکولوں میں جانے کیلئے تقریباً 3 کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کرنا ہوگا ۔ جس سے طلبہ کی کافی تعداد تعلیم سے دور ہوجائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT