Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع عادل آباد کو سرسبز بنانے کا منصوبہ

ضلع عادل آباد کو سرسبز بنانے کا منصوبہ

کاغذنگر ۔ 12ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسٹر تماریڈی کنزرویٹر آف فارسٹ ضلع عادل آباد نے کاغذنگر کاد ورہ کیا ۔ انہوں نے ڈی ایف او آفس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ تین سال کے عرصہ میں ضلع عادل آباد کو سرسبز و شاداب بنانا چاہتی ہے ۔ محکمہ جنگلات کے علاوہ APFDC‘ سوشیل فارسٹ ‘ ITDA سنگارینی جیسے محکمہ بھی محکمہ جنگلات

کاغذنگر ۔ 12ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسٹر تماریڈی کنزرویٹر آف فارسٹ ضلع عادل آباد نے کاغذنگر کاد ورہ کیا ۔ انہوں نے ڈی ایف او آفس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ تین سال کے عرصہ میں ضلع عادل آباد کو سرسبز و شاداب بنانا چاہتی ہے ۔ محکمہ جنگلات کے علاوہ APFDC‘ سوشیل فارسٹ ‘ ITDA سنگارینی جیسے محکمہ بھی محکمہ جنگلات کا تعاون کررہے ہیں ۔ محکمہ جنگلات کے اعلیٰ عہدیداروں کی نگرانی میں چار سو نرسری ضلع عادل آباد میں قائم کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ گرام پنچایت کے علاقوں میں 33ہزار پودے اُگاکر دیگر نرسری کو فراہم کئے جائیں گے ۔ پودے اُگانے کیلئے اشیائے ضروری حکومت کی جانب سے سربراہ کئے جائیں گے ۔ تقریباً 316کروڑ روپئے کا بجٹ محکمہ جنگلات کو حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے کا امکان ہے جو تین سال کے عرصہ میں قسط وار جاری کیا جائے گا نیز ضمانت روزگار کے تحت غریب افراد کو نفع پہنچانے کا بھی حکومت ارادہ رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرپور ( ٹی) اور موضع ویمن پلی کے احاطہ میں چار شیر دکھائی دینے کی اطلاع محکمہ جنگلات کو ملی ہے جس کی حفاظت محکمہ جنگلات کرے گا ۔ مسٹر شیوا پرساد ڈی ایف او کاغذنگر نے تصدیق کی کہ ضلع عادل آباد کے جنگلات میں شیر پائے جاتے ہیں جس کی دیکھ ریکھ بھی محکمہ جنگلات کے ذمہ ہے ۔ نامہ نگارووں کی شکایت پر انہوں نے تیقن دیا کہ ریل گاڑی کے ذریعہ غیر قانونی دور پر دوسرے شہروں کو لے جانے والا ساگوانی چوبینہ پر کڑی نظر رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں اسٹاف کی کمی کی وجہ سے غیرقانونی ساگوان کی لکڑی پر کڑی نظر نہیں رکھی گئی لیکن مستقبل میں ساگوان کی اسمگلنگ پر قابو پالیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT