ضلع عادل آباد کے جنگلات میں شیر دیکھا گیا

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ضلع عادل آباد کے جنگلات میں ایک نر شیر کو دیکھا گیا ۔ حکام نے بتایا کہ اس علاقہ میں بڑا نر شیر دیکھے جانے کی اطلاع ہے ۔ گذشتہ سال بھی اسی طرح کا ایک شیر دکھائی دینے کی اطلاع تھی لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا تھا اب ہفتہ کے دن محکمہ جنگلات نے کیمرہ میں قید کرلی گئی ایک تصویر کو جاری کیا ہے ۔ شیر کی تصاویر کھن پور ڈیویژن کے کڈیم رینج میں لی گئی ہیں ۔ ہم اس کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ ہم کو شبہ ہے کہ یہ شیر مہاراشٹرا میں واقع تڑدیا پارک سے آیا ہے ۔ شیر کی تصویر کو ہم نے مہاراشٹرا فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کو روانہ کیا ہے ۔ شیر کی موجودگی کی اطلاع کے بعد محکمہ جنگلات کے عملہ نے اطراف واکناف کے مواضعات کے عوام کو اطلاع دیدی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT