Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع محبوب نگر میں سیاسی سرگرمیاں تیز

ضلع محبوب نگر میں سیاسی سرگرمیاں تیز

محبوب نگر /25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لوکل باڈیز کے انتخآبی اعلامیہ کے ساتھ ہی ضلع میں تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ضلع محبوب نگر کے 2 ایم پی سی نشستوں کے انتخابات کیلئے 2 ڈسمبر کو نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا اور 27 ڈسمبر کو رائے دہی ہوگی ۔ تمام سیاسی جماعتیں بااثر اور طاقتور امیدواروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔ ٹکٹ کے حصول کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنا اثر ڈالنے کوشاں ہیں ۔ انتخابات میں ووٹرس کی تعداد صرف 1200 ہے ۔ فہرست رائے دھندگان کی تربیت کا کام ضلع انتظامیہ نے 3 ماہ قبل ہی مکمل کرلیا ہے ۔ ٹی آر ایس کانگریس اور تلگودیشم نے انتخابات کو وقار کا مسئلہ بناتے ہوئے امیدواروں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے ۔ انتخابات میں ضلع کے تمام میونسپالٹیز کے صدورنشین نائب صدرنشین وارڈ کونسلرس ، ایم پی ٹی سیز ، ایم پی پی ضلع پریشد چیرمین وائس چیرمین ان انتخابات میں بحیثیت ووٹرس حصہ لیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ لوکل باڈیز کے انتخابات کیلئے ٹی آر ایس کی جانب سے سی جگدیشور ریڈی کے علاوہ جی جئے پال یادو ، بی کرشنا موہن ریڈی ، گٹو بھیمڈو ، مندا جگناتھم ، کے نارائن ریڈی ، چندر شیکھر ، امتیاز اسحق ، ایرلہ پلی شنکر ، ٹکٹ کیلئے دوڑ دھوپ کر رہے ہیں ۔ کانگریس کی جانب سے سابق ایم ایل اے جڑچرلہ ملو روی ، سابق ایم پی وٹھل راؤ ڈی کے بھرت سمہا ریڈی ، سابق وزیر چرنجن داس صدر ضلع کانگریس عبیداللہ کوتوال ، سابق ایم ایل اے پرتاب ریڈی کولاپور انچارج پرشاد وردھن ریڈی، روی کمار گپتا دوڑ میں شامل ہیں ۔ تلگودیشم پارٹی کی طرف سے تلنگانہ ورکنگ کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی کے بھائی تروپت ریڈی ، سابق رکن اسمبلی کے دیاکر ریڈی صدر ضلع تلگودیشم بی نرسمہلو و دیگر ٹکٹ کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ دیکھنا ہے کہ کون کتنا اثر ڈالتے ہوئے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT