Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع محبوب نگر میں ہیرے کے ذخائر

ضلع محبوب نگر میں ہیرے کے ذخائر

حیدرآباد 20 ڈسمبر (ایجنسیز) ضلع محبوب نگر میں جو پسماندگی کے لئے جانا جاتا ہے اور اس ضلع کے لوگ روزگار کی تلاش میں دوسرے مقامات کو نقل مقام کرتے ہیں، معدنی وسائل کی بہتات ہے۔ جیالوجیکل سروے آف انڈیا (GSI) ذرائع کے مطابق اس ضلع میں کمبر لائٹ (ہیرے کی ایک کچدھات) کے کافی ذخائر ہیں۔ اس کے علاوہ کوارٹر گرانائیٹ کے ذخائر ہیں اور دیگر معدنی ذخائر اس ضلع میں ہنوز تلاش کرنے ہیں۔ جی ایس آئی نے اس ضلع میں دستیاب مختلف معدنی وسائل کے تعلق سے اس پورے علاقہ میں انوسٹی گیشن اور میاپنگ کے لئے ضلع محبوب نگر کو چھ سائنس دانوں کی ایک ٹیم کو روانہ کیا ہے۔ وہ ضلع محبوب نگر، جڑچرلہ، گدوال، ونپرتی، نارائن پیٹ، راجہ پور، کلواکرتی، ناگر کرنول اور کولا پور منڈلوں میں کیمپس منعقد کررہے ہیں۔ ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط کے ساتھ یہ انکشاف کیاکہ ’’ہم پورے ضلع کا تفصیلی سروے کررہے ہیں۔ ہم پہلے نارائن پیٹ، کوسگی اور کوڑنگل منڈلوں کے زیادہ امکان والے علاقوں پر توجہ دے رہے ہیں۔ اب تک ہم کو اس ضلع میں کوارٹز، گرانائٹ اور چونے کے پتھر کے کافی ذخائر ملے ہیں۔ اس ضلع میں پہلے بھی اسٹڈیز کی گئی ہیں جس سے اس بات کا اشارہ ملا کہ کمبرلیٹک پائپس (ڈائمنڈ) کے ذخائر موجود ہیں لیکن ان ذخائر کے ٹھیک لوکیشن کو معلوم کرنے کے لئے تفصیلی اسٹڈیز کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔ اس ٹیم نے اس کے ساتھ امپورٹیڈ اڈوانسڈ مشنری کو لایا ہے۔ سائنسی ذرائع نے بتایا کہ ہمارے پاس تمام قسم کی اڈوانسڈ مشنری ہے جس سے معدنی وسائل کے بارے میں چھوٹے سے چھوٹے انفارمیشن کا پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ ہم ضلع میں تمام پوٹینشیل ایریاس میں بڑے پیمانے پر کھوج کا کام کررہے ہیں اور اس سے متعلق تفصیلی رپورٹ تیار کرنے میں دو تا تین ماہ کا وقت درکار ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT