Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع محبوب نگر کے 6 تحصیلداروں کے تبادلے

ضلع محبوب نگر کے 6 تحصیلداروں کے تبادلے

محبوب نگر 14 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں کارگذار 6 تحصیلداروں کے تبادلے عمل میں آئے۔ جبکہ 10 ڈپٹی تحصیلداروں کو تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ عام انتخابات کے پیش نظر دیگر اضلاع سے آئے 4 تحصیلداروں کو ان کے متعلقہ اضلاع کو روانہ کردیا گیا۔ پی شنکریا کے آر آر سی، آر ڈی او آفس محبوب نگر کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں تحصیلدار او

محبوب نگر 14 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں کارگذار 6 تحصیلداروں کے تبادلے عمل میں آئے۔ جبکہ 10 ڈپٹی تحصیلداروں کو تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ عام انتخابات کے پیش نظر دیگر اضلاع سے آئے 4 تحصیلداروں کو ان کے متعلقہ اضلاع کو روانہ کردیا گیا۔ پی شنکریا کے آر آر سی، آر ڈی او آفس محبوب نگر کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں تحصیلدار اوٹکور مقرر کیا گیا۔ سی نرسنگ راؤ مانو پاڈے کاجی پیٹھ، جے کرشنا اے اولینڈ ریکارڈ محبوب نگر کسے گدوال، سی رادھا تماجی پیٹھ سے ڈی اے او ناگر کرنول، وی رام بابو بلمور سے ویلدنڈہ، جی وجئے بھاسکر گوڑ ویلدنڈہ سے بلمور تبادلے جات عمل میں لائے گئے۔ جبکہ نائب تحصیلدار سے تحصیلدار کے عہدہ پر ترقی پانے والے ایس پرشوتم کو تلکاپلی، فرخندہ تسنیم اے آر آر سی، آر ڈی او آفس محبوب نگر، کے وسنت کمار ڈی اے او ونپرتی، بی پربھاکر ریڈی اے او محبوب نگر، این بالچند راؤ تحصیلدار ماڈگل، این سندھوجا اے او لینڈ ریکارڈ کلکٹریٹ، اے کودنڈا رام ریڈی کے آر آر سی ناگر کرنول، اوم پرکاش تحصیلدار دھرور، بالاجی سفاری اے آر آر سی آر ڈی او آفس نارائن پیٹھ اور آر راجو کو تحصیلدار مانو پاڈ کو عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کئے گئے۔ دیگر اضلاع کو روانہ کئے جانے والوں میں ایم اے عزیز تحصیلدار دھرور سے نلگنڈہ ایس وی لکشمن ماڈگل سے نظام آباد، جی ایم سوامی راؤ ڈی اے او آر ڈی او آفس سے رنگاریڈی جبکہ جی رامیشور ریڈی جو ضلع محبوب نگر سے متعلق ہیں، نلگنڈہ سے نارائن پیٹھ تبادلہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT