Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع میدک میں اردو اساتذہ کے تقررات کا مطالبہ

ضلع میدک میں اردو اساتذہ کے تقررات کا مطالبہ

میدک ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک میں اردو اساتذہ کے تقررات عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدرنشین اقلیتی کمیشن جناب عابد رسول خان نے کمشنر اینڈ ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن ریاست تلنگانہ کو مکتوب روانہ کیا ۔ اس مسئلہ سے متعلق صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی میدک جناب خواجہ معین الدین نے ماہ فبروری کے پہلے ہفتہ میں چیرمین اقل

میدک ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک میں اردو اساتذہ کے تقررات عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدرنشین اقلیتی کمیشن جناب عابد رسول خان نے کمشنر اینڈ ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن ریاست تلنگانہ کو مکتوب روانہ کیا ۔ اس مسئلہ سے متعلق صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی میدک جناب خواجہ معین الدین نے ماہ فبروری کے پہلے ہفتہ میں چیرمین اقلیتی کمیشن رسول خان سے حیدرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کی تھی جس پر جناب رسول خان نے اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن کو اپنا مکتوب روانہ کرتے ہوئے اردو اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر فی الفور تقررات کرنے کی سفارش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 773 اردو اساتذہ کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی جناب خواجہ معین الدین نے اپنی جانب سے توجہ مبذول کروانے پر چیرمین اقلیتی کمیشن عابد رسول خاں کی جانب سے اساتذہ کی جائیدادوں کی بھرتی کے مطالبہ پر ڈی ایس سی کو مکتوب روانہ کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT