Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع میدک میں سن اسٹروک سے ایک دن میں سات افراد فوت

ضلع میدک میں سن اسٹروک سے ایک دن میں سات افراد فوت

گجویل۔ /22مئی، ( محمد اقبال کی رپورٹ ) ضلع میدک میں دن بہ دن بڑھتی ہوئی دھوپ کی تمازت سے عوام بالخصوص ضعیف افراد کے علاوہ کمسن بچے تذبذب کا شکار ہیں۔ یومیہ مزدوروں کو 11بجے کے اندر ہی کام ختم کرکے گھروں کو لوٹتے دیکھے گئے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتہ میں دھوپ کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ جمعرات کے دن

گجویل۔ /22مئی، ( محمد اقبال کی رپورٹ ) ضلع میدک میں دن بہ دن بڑھتی ہوئی دھوپ کی تمازت سے عوام بالخصوص ضعیف افراد کے علاوہ کمسن بچے تذبذب کا شکار ہیں۔ یومیہ مزدوروں کو 11بجے کے اندر ہی کام ختم کرکے گھروں کو لوٹتے دیکھے گئے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتہ میں دھوپ کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ جمعرات کے دن یہاں لو لگنے سے ضلع بھر میں سات افراد کی موت واقع ہوگئی۔ پاپنا پیٹ کے موضع الوکلہ پنچایت کے تحت موجود تانڈہ میں رہنے والا 55سالہ ڈی کشن گاؤں کے قریب ضامن روز گار کام ختم کرکے اپنے گھر واپس ہونے پر دوپہر میں بے ہوش ہوگیا جسے ساتھی مزدوروں نے اسے گھر پہنچایا جہاں وہ مردہ پایا گیا۔ مہلوک میدک منڈل کے موضع شمنا پور تانڈہ کا رہنے والا 55 سالہ توریہ کل دوپہر لو لگنے کے سبب فوت ہوگیا۔ اسی طرح چناکوڈور منڈل کے موضع چوڈارم کا رہنے والا 65سالہ ملا ریڈی پنی بیوی بچوں کے ساتھ کل رات اپنے گھر میں ٹین شیڈ کے نیچے محو خواب تھا مگر آج صبح وہ مردہ پایا گیا۔ اس کے علاوہ مستقر توپران پرائمری اسکول ٹیچر جی سرینو جو گزشتہ دو روز سے شدید بخار میں مبتلا تھا جسے بغرض علاج دواخانہ لے جایا گیا مگر وہ فوت ہوگیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس کی موت دھوپ کی لو لگنے سے ہوئی۔ اس طرح کے ایک اور واقعہ میں ضلع میدک مدیراج سنگھم قائد گزشتہ تین دن سے شدید بخار میں مبتلاء تھا جسے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ دواخانہ میں شریک کردیا گیا لیکن دوران علاج وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی موت لو لگنے سے ہوئی ہے اور ایک واقعہ حلقہ گجویل کے ملگ منڈل میں پیش آیا اسی گاؤں کا رہنے والا 60سالہ ٹی کشٹیا جو مویشی پالن کیا کرتا تھا، لولگنے کے سبب فوت ہوگیا اور ایک واقعہ ورگل منڈل کے موضع ویلور میں پیش آیا۔ اسی گاؤں کا رہنے والا 65 سالہ جی نرسیا چہارشنبہ کو اپنے کھیت میں کام کررہا تھا کہ اچانک بے ہوش ہوگیا جسے افراد خاندان نے سرکاری دواخانہ گجویل منتقل کیا مگر دوران علاج آج وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ اس کی موت لو لوگنے سے واقع ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT