Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع میدک میں پرچہ نامزدگی کے ادخال کا آغاز

ضلع میدک میں پرچہ نامزدگی کے ادخال کا آغاز

تمام 145 بلدی وارڈس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

تمام 145 بلدی وارڈس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

سنگاریڈی /11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے 5 بلدیات اور 4 نگر پنچایت کے منجملہ 4 بلدیات اور 2 نگر پنچایت میں انتخابات منعقد ہوں گے ۔ سنگاریڈی ، سداسیوپیٹ ، ظہیرآباد اور میدک بلدیات میں انتخابات ہوں گے جبکہ سدی پیٹ بلدیہ کے انتخابات روک دئے گئے ہیں جبکہ اندول جوگی پیٹ اور گجویل پرگنیہ پور نگر پنچایت انتخابات ہوں گے اور دوباک چیگنٹہ نگر پنچایتوں کے انتخابات بعد میں منعقد کئے جائیں گے ۔ 6 بلدیات میں 145 بلدی وارڈس ہیں ۔ امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے ۔ 14 مارچ تک پرچہ نامزدگی داخل کی جاسکتی ہے ۔ 15 مارچ کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی جبکہ 18 مارچ کو پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کی آخری تاریخ ہوگی ۔ 30 مارچ کو رائے دہی ہوگی 2 اپریل کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ سنگاریڈی بلدیہ میں 52,895 جملہ رائے دہندوں کی تعداد موجود ہے ۔ 31 بلدی وارڈس میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدوار انتخابی میدان میں مقابلہ کیلئے تیار ہیں ۔ سابقہ سنگاریڈی بلدیہ کے انتخابات میں مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس مرتبہ بھی زیادہ سے زیادہ امیدواروں کی کامیابی کیلئے جامع لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔

سنگاریڈی میں ٹی آر ایس ، کانگریس ، ٹی ڈی پی ، مجلس ، سی پی آئی ، سی پی ایم ، بی جے پی ، لوک ستہ ، ویلفیر پارٹی آف انڈیا اور آزاد امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں ۔ سداسیوپیٹ کے 23 بلدی وارڈس میں 25,411 رائے دہندے ہیں ۔ ظہیرآباد بلدیہ میں 24 وارڈس میں 35,738 رائے دہندوں کی تعداد موجود ہے ۔ میدک کے 27 بلدی وارڈس میں 31,067 رائے دہندے ہیں ۔ اندول جوگی پیٹ کے 20 وارڈس میں 16,040 رائے دہندے ہیں ۔ اسی طرح گجویل ، پرگنیہ پور کے 20 وارڈس میں 26,481 رائے دہندوں کی تعداد موجود ہے ۔ کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کونسلر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے سے قبل بلدی وارڈس میں تمام طبقات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ امیدوار کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ چھان بین کے بعد ہی پارٹی ٹکٹ دیا جارہا ہے ۔ کئی ایک پارٹیوں کی جانب سے آخری مرحلے میں پارٹی ٹکٹ جاری کرنا بتایا جارہا ہے ۔ چند امیدوار پارٹی ٹکٹ جاری کرنے سے قبل ہی پرچہ نامزدگی داخل کر رہے ہیں ۔ سنگاریڈی بلدیہ کے 31 وارڈس میں کئی سیاسی پارٹیوں کا ایک دوسرے سے کانٹے کا مقابلہ ہونے کے امکانات ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT