Wednesday , December 12 2018

ضلع میدک میں کانگریس کا جھنڈا لہرائے گا

میدک /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیرمین زرعی مارکیٹنگ کمیٹی رامائم پیٹ پی رمنا اور صدر سیوا دل امر سنہا ریڈی نے کہا کہ مجالس مقامی کے انتخابات میں ضلع کے تمام 46 منڈل پریشدوں کے ساتھ 46 ارکان ضلع پریشد ZPTC کے نشستوں پر کانگریس قائدین کے انتخاب کیلئے تمام کارکنوں کو چاہئے کہ آپسی خلفشار کو ختم کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں ۔ ضل

میدک /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیرمین زرعی مارکیٹنگ کمیٹی رامائم پیٹ پی رمنا اور صدر سیوا دل امر سنہا ریڈی نے کہا کہ مجالس مقامی کے انتخابات میں ضلع کے تمام 46 منڈل پریشدوں کے ساتھ 46 ارکان ضلع پریشد ZPTC کے نشستوں پر کانگریس قائدین کے انتخاب کیلئے تمام کارکنوں کو چاہئے کہ آپسی خلفشار کو ختم کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں ۔ ضلع پریشد صدرنشین کے باوقار عہدے پر کانگریس کا جھنڈا لہرانے کیلئے ٹھوس خدمات انجام دینے کی سخت فکر کریں ۔ مسرز رمنا اور امرسینا نے رامائم پیٹ کی رائس ملز کے میدان میں کانگریسی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ سونیا گاندھی کا علاقہ تلنگانہ کی عوام مرہون منت ہونا چاہئے ۔ سونیا نے جو وعدہ کیا نبھایا ۔ انہوں نے کہا کہ مجالس مقامی کے چناؤ ہوں یا اسمبلی و پارلیمانی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی اور تلگودیشم کو اقتدار سے دور رکھنا ہوگا ۔ اس اجلاس میں ڈائرکٹر زرعی مارکیٹنگ کمیٹی مسٹر ایس کے احمد ، آر سیو کمار ، رمیش ، این راجو ، شیکھر ، پوچیا ، پی راجو ، ناگولو ، وینکٹیش ، سریدھر کے علاوہ دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ پارٹی اجلاس کے دوران منڈل رامائم پیٹ کے چلمڈا ، دھرمارم ، دامرنچہ سے 100 سے زائد افراد کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ مسٹر رمنا اور امر سینا نے پارٹی کھنڈوا ڈالکر پارٹی میں شامل کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT