Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع نظام آباد میں اے ٹی ایم سے سرقہ ، میدک میں بھی ناکام کوشش

ضلع نظام آباد میں اے ٹی ایم سے سرقہ ، میدک میں بھی ناکام کوشش

نظام آباد:16؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد ضلع میں کل رات سارقوں نے ورنی اور کوٹگیر منڈلوں میں اے ٹی ایم میں سرقہ کرتے ہوئے 42 لاکھ روپئے کا سرقہ کیا تھا۔ آج ضلع میدک کے اے ٹی ایم میں سرقہ کرنے کی ناکام کوشش کے بعد سارقین پولیس سے بچتے ہوئے نظام آباد کی طرف روانہ ہونے پر ضلع پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرتے ہوئے یلاریڈی سرکل کے لنگم پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس کی تلاشی مہم کے دوران گاڑی کو نہ روکنے پر پولیس نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے ایک فائرنگ کی اس کے باوجود بھی یہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے سارقوں کی ایک ٹیم نے بلورو گاڑی میں پہنچ کر ورنی منڈل کے رودرور میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم کو گیس کٹر سے کٹ کرتے ہوئے اس میں موجودہ 30لاکھ روپئے کی رقم حاصل کیا تھا اسی موضع میں انڈیا اے ون ٹی ایم میں اسی انداز میں سرقہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے۔ کوٹگیر قدیم بس اسٹانڈ میں واقع اے ٹی ایم سے 12لاکھ روپئے کا سرقہ کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلی تھی۔ سارقوں نے بلورو گاڑی میں گیس کٹر کے ساتھ پہنچ کر نئے انداز میں سرقہ کیا تھا۔ اسی انداز میں میدک کے آٹو نگر میں سرقہ کرنے کی کوشش کی لیکن اے ٹی ایم کو نقصان ہوا رقم ہاتھ نہ لگی۔ طلایہ گردی میں مصروف پولیس اے ٹی ایم سے دھواں خارج ہونے پر یہاں رکھتے ہی سارق راہ فرار اختیار کرنا شروع کی تو ان کا پیچھا کیا تو یہ نظام آباد کی رخ روانہ ہونے پر فوری نظام آباد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ نظام آباد ضلع کی پولیس چوکسی اختیار کرتے ہوئے یلاریڈی، کاماریڈی کے درمیان اور یلاریڈی اور بانسواڑہ کے درمیان اور نظام ساگر کے علاقہ میں طلایہ گردی کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کیا توناگی ریڈی پیٹھ پولیس نے ان کا پیچھا گیا لیکن یہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس پر لنگم پیٹ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی گئی ۔ لنگم پیٹھ ایس آئی راکیش نے ان کے حدود میں بلورو گاڑی کو روکنے کیلئے جیپ کو سڑک پر آڑے رکھا لیکن پولیس کو دیکھ کر آگے بڑھ رہی تو سب انسپکٹر لنگم پیٹ راکیش نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے ایک رائونڈفائرنگ بھی کی لیکن اس کے باوجود سارق فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔صبح کی اولین ساعتوں میں 4:20 بجے یہ واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے گندھاری اور کاماریڈی پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی کرنا شروع کی لیکن سارقوں کی ٹولی ہاتھ نہیں لگی۔ ایس پی نظام آباد چندر شیکھرریڈی نے اس بارے میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ورنی اور کوٹگیر میں کل جو واقعہ پیش آیا ہے بلورو گاڑی میں 4نقاب پوش گیس کٹر کے ذریعہ2اے ٹی ایم سے 42لاکھ روپئے کا سرقہ کیا تھا۔ آج میدک میں سرقہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کو دیکھ کر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے سرحد سے نظام آباد میں داخل ہونے پر پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور فائرنگ بھی کی۔ لیکن راہ فرار اختیار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ سارقوں کا تعلق مہاراشٹرا سے ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ ضلع کے سرحد پر مہاراشٹرا ہونے کی وجہ سے مہاراشٹرا کے سارق ضلع میں داخل ہورہے ہیں۔ ضلع پولیس قبل از بین ریاستی سارقین کی ٹیم کو گرفتار بھی کیا تھا۔ اے ٹی ایمز کی حفاظت کیلئے بینک عہدیداروں سے بات چیت کی جارہی ہے کیونکہ بینک عہدیدار اے ٹی ایمز کا انشورنس کرتے ہوئے سیکوریٹی گارڈس کو ہٹادیا تھا۔ پولیس ان عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کے علاوہ اے ٹی ایم مشینوں میں بڑی مقدار میں رقم نہ رکھنے کیلئے بھی ہدایت دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT