Sunday , April 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع نظام آباد میں دست و قئے کی وباء ، طلبہ بھی متاثر

ضلع نظام آباد میں دست و قئے کی وباء ، طلبہ بھی متاثر

آلودہ پانی اور ملاوٹی اشیاء کے استعمال کا شاخسانہ ، کلکٹر کا دورہ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد

نظام آباد:20؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر رام موہن رائو نے دسویں جماعت کے امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر دست و قئے کی وباء میں مبتلا طالب علم کو فوری دواخانہ منتقل کیااور امتحانی مرکز میں بورویل کا پانی فراہم کرنے کی وجہ سے طلباء کی صحت پر اثر ہورہا ہے اس خصوص میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نے نظام آباد ضلع کے بور گائوں ( پی ) میں واقع امتحانی مرکز کے معائنہ کے موقع پر امتحان تحریر کرنے والے سائی کمار دست و قئے کی وباء میں مبتلا ہونے پر ڈی ایم اینڈایچ او کو طلب کیا اور اس کا معائنہ کروایا اور امتحانی مرکز میں موجود طلباء کی تعداد کے بارے میں دریافت کیا جس پر سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ امتحانی مرکز میں 301 طلباء وطالبات امتحان تحریر کررہے ہیں اور بورویل کا پانی امتحانی مرکز میں طلباء کو فراہم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہورہی ہے جس پر ضلع کلکٹر نے امتحان تحریر کرنے والے طلباء کو آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے ایم پی ڈی او کو ہدایت دی ۔دریں اثناء ضلع کلکٹر رام موہن رائو نے جکران پلی منڈل کے وویک نگر تانڈہ میں دست و قئے کی وبا ء میں مبتلا افراد سے ملاقات کی اور فوری ہیلت کیمپ کے آغاز کیلئے اقدامات کیا ۔ دو دن سے جکران پلی منڈل کے وویک نگر تانڈہ میں دست و قئے کی وباء میں کئی افراد ملوث ہونے پر ضلع کلکٹر نے فوری میڈیکل کیمپ منعقد کیا اور دیہات کا دورہ کرتے ہوئے ڈی ایم اینڈ ایچ او وینکٹ سے تفصیلات حاصل کی ۔ ڈی ایم اینڈ ایچ او مسٹر وینکٹ نے بتایا کہ 31 افراد ڈائریا کی وباء میں مبتلا ہونے کی وجہ سے دست و قئے کی وباء میں مبتلا ہیں اور 17 افراد کو نظام آباد منتقل کیا گیا ۔ 5 افراد کو آرمور دواخانہ میں بھرتی کروایا گیا باقی افراد کو میڈیکل کیمپ میں اجلاس فراہم کیا جارہا ہے ضلع کلکٹر نے کل تک میڈیکل کیمپ کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے بات چیت کرتے ہوئے عوام کو خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے حالات مکمل طور پر قابو میں ہے دست و قئے کی وباء کی اطلاع ملتے ہی 108 ایمبولنس کے ذریعہ آرمور ، نظام آباد منتقل کیا گیا تھا اور ان افراد کو علاج کیلئے فوری میڈیکل منعقد کیا گیا ۔ آلودہ پانی اور ملاوٹی کھانے کی وجہ سے ڈائریا کی وباء میں دیہاتی مبتلا ہے لہذا پینے کا پانی گرام کرتے ہوئے پینے کیلئے دیہات میں مائیک کے ذریعہ اعلان کیا جارہا ہے اور واٹر ٹینک کے ذریعہ پانی پہنچایا جارہا ہے اور چند مقامات پر پائپ لائن لکیج کی بھی اطلاع ملی ہے واٹر ٹینک کی صفائی ، کلورین پائوڈر کے استعمال کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، تب تک مشن بھاگیرتا کے نئے واٹر ٹینک کی آبی سربراہی کرنے کیلئے ایس ای رمیش کو ہدایت دی گئی ہے اور ایک ہفتہ تک مشن بھاگیرتا کے ذریعہ ہی پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نے دیہاتیوں سے بھی بات چیت کی اور تفصیلات حاصل کی اور صفائی کے کاموں کو انجام دینے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ہدایت دی ۔ اس موقع پر ڈی پی اوکرشنا مورتی کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT