ضلع نظام آباد میں 593 اساتذہ کی منظوری کیلئے آئیٹا کی نمائندگی

بودھن ۔ 26 ۔ جون ( ای میل ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع نظام آباد کے مراسلہ نمبر 242/A4/2013 بتاریخ 04/06/2014 کے مطابق ضلع نظام آباد میں پرائمری مدارس میں لوکل باڈی کیلئے III اور گورنمنٹ کیلئے 40 اساتذہ اپراپرئمری مدارس میں لوکل باڈی کیلئے 203 اور گورنمنٹ کیلئے 60 اساتذہ اور ہائی اسکول میں لوکل باڈی کیلئے 97 اور گورنمنٹ کیلئے 82 اس طرح جملہ پرائمری کیل

بودھن ۔ 26 ۔ جون ( ای میل ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع نظام آباد کے مراسلہ نمبر 242/A4/2013 بتاریخ 04/06/2014 کے مطابق ضلع نظام آباد میں پرائمری مدارس میں لوکل باڈی کیلئے III اور گورنمنٹ کیلئے 40 اساتذہ اپراپرئمری مدارس میں لوکل باڈی کیلئے 203 اور گورنمنٹ کیلئے 60 اساتذہ اور ہائی اسکول میں لوکل باڈی کیلئے 97 اور گورنمنٹ کیلئے 82 اس طرح جملہ پرائمری کیلئے 151 ، اپر پرائمری کیلئے 263 اور ہائی اسکول کیلئے 179 اساتذہ کی جائیدادیں GOMSNO.55 کے مطابق جملہ 593 اساتذہ کی نشاندہی کی گئی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع نظام آباد نے ضلع کلکٹر کے حوالے سے اس ڈاٹا کو ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن حیدرآباد کو بھیجا گیا ۔ اس ضمن میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن نظام آباد یونٹ کے صدر جناب اسحاق حسین اسکول اسسٹنٹ اور خالد احمد سکریٹری آئیٹا نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے نمائندگی کی ۔ ضلع نظام آباد کے آئیٹا کے وفد نے بودھن ایم ایل اے ، جناب شکیل عامر گورنمنٹ وہپ سے ملاقات کر کے انہیں گورنمنٹ وہپ کے بننے پرشال پوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی اور اس وفد نے اساتذہ کی 593 جائیدادوں کیلئے حکومت سے منظوری کیلئے جناب شکیل گورنمنٹ وہپ سے پر زور نمائندگی کی ۔

TOPPOPULARRECENT