Friday , April 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع نظام آباد میں ہزاروں ایکر کی آم کی فصلوں کو نقصان

ضلع نظام آباد میں ہزاروں ایکر کی آم کی فصلوں کو نقصان

نظام آباد:8؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد میں ہوئی غیر موسمی بارش کی وجہ سے کسانوں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہزاروں ایکر پر محیط خاص طور پر آم کی فصل کو زبردست نقصان ہوا ۔ ضلع میں تقریباً500ایکر آم کی فصل کو نقصان ہوا ہے غیر موسمی بارش ژالہ باری کی وجہ سے دھان ، مکئی کی فصل کو نقصان ہونے کے علاوہ کئی درخت بھی منہدم ہوگئے ہیں ۔ سبھاش نگر میں ایک درخت منہدم ہونے کی وجہ سے برقی پول پر گرنے کی وجہ سے اس علاقہ میں برقی مسدود ہوگئی ضلع کے ورنی ، کوٹگیر ، رودرور ، ایڑپلی ، سرکنڈہ ، ڈچپلی ، درپلی ، نوی پیٹ، نندی پیٹ، ماکلور منڈلوں میں دھان کی فصل کو نقصان ہوا ہے گذشتہ دو دنوں سے غیر موسمی بارش کسانوں کیلئے نقصاندہ ثابت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ کاماریڈی ضلع میں آم کی فصل کو نقصان ہوا ہے ضلع نظام آباد میں 463 ایکر پر محیط فصل کو نقصان ہوا ہے جے ڈی اے محکمہ زراعت گویند محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے نقصانات کا اندازہ لگانے کی ہدایت دی ہے ۔ گذشتہ دو دنوں سے جاری غیر موسمی بارش کھڑی فصل کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے کسان شدید نقصانات کا سامنا کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT