Thursday , December 13 2018

ضلع نظام آباد کو قحط زدہ قرار دینے کا مطالبہ

یلاریڈی 9 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کو قحط زدہ قرار دینے اور کسانوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کاماریڈی آر ڈی او کو یلاریڈی حلقہ انچارج مسٹر سبھاش ریڈی نے میمورنڈم پیش کیا۔ تمام کسانوں کے قرض یکمشت ادا کرنے اور خودکشی کرنے والے کسانوں کے خاندان کو فی کس خاندان کو 6 لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ کیا۔ اگر ان مطالبات کی تکمیل نہ کی گئی تو احتجاج میں شدت پیدا کرنے کی بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT