Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع نلگنڈہ میں ٹیٹ کی تیاریاں مکمل

ضلع نلگنڈہ میں ٹیٹ کی تیاریاں مکمل

ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا ریڈی کی پریس کانفرنس

نلگنڈہ ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ضلع میں ٹیٹ امتحانات کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔ امتحانی مراکز میں الیکٹرانک اشیاء لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایک منٹ تاخیر پر امتحانی ہال میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ ضلع میں 22 مئی منعقدہ ٹیٹ امتحان میں زائد 26700 طلبہ شرکت کر رہے ہیں ان کے لیے 143 مراکز قیام کرنے کے علاوہ امیدواروں کی آمد و رفت کی سہولیات بہم پہونچانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ یہ بات ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا ریڈی نے آج شام دفتر ضلع کلکٹریٹ میں صحافی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ ہونے والے ٹیٹ امتحان کو بدعنوانیوں سے پاک بنانے کے موثر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے یہ امتحان صرف ضلع مستقر میں ہی سنٹرس قائم کئے جاتے تھے لیکن طلبہ کی سہولت کے لیے ضلع کے پانچ ڈیویژنوں میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ٹیٹ امتحان میں جملہ 26700 طلبہ شرکت کررہے ہیں جن کے لیے جملہ 143 امتحانی مراکز کے علاوہ محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کے علاوہ دیگر محکمہ جات سے 2500 ملازمین و عہدیداروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے صبح 9 بجے تک تمام امیدواروں کو امتحانی مراکز پر پہونچنا پڑے گا ۔ ا متحانی اوقات صبح 10 تا 12-30 بجے پیپر I ہوگا جن کے لیے ضلع مستقر پر 31 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جب کہ پیپر II کے اوقات کار 12-30 بجے تا 5 بجے شام مقرر ہیں جس کے لیے 112 مراکز 5 ڈیویژنس میں قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آر ٹی سی حکام سے بات چیت کرتے ہوئے وقت پر مراکز پہونچنے کے لیے آر ٹی سی بسوں کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ہفتہ کے دن تمام پرچوں کو سنٹرس پر روانہ کیا جائے گا ۔ تمام ڈیویژنوں میں آر ڈی اوز کو کسٹوڈین کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ۔ تمام سنٹرس کے لیے چیف سپرنٹنڈنٹ اور ڈپارٹمنٹ آفیسر کے علاوہ دیگر ملازمین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ امتحانی مراکز پر پینے کے پانی اور ابتدائی طبی سہولیات بھی پہونچانے کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ خانگی عمارتوں میں سنٹرس قائم نہیں کئے گئے صرف سرکاری مدارس سے استفادہ کرنے کے لیے 5 ہزار سے زیادہ فرنیچرس کو خصوصی طور پر خریدا گیا ہے تاکہ طلبہ کو سہولت فراہم ہوسکے ۔ انہوں بتایا کہ ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق 2 جون کو یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اس خصوص میں مختلف شعبوں میں کام کاج کرنے کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے ۔ یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر 25 مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کی تہنیت پیش کی جائے گی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر مسٹر وینکٹ راؤ مہتمم تعلیمات ، نلگنڈہ و دیگرموجود تھے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT