Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع نلگنڈہ میں گھر گھر سروے کا پروگرام

ضلع نلگنڈہ میں گھر گھر سروے کا پروگرام

عملے کی تربیتی کلاس سے کلکٹر کا خطاب

عملے کی تربیتی کلاس سے کلکٹر کا خطاب
نلگنڈہ ۔ /10 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کی تعمیر نو میں ایک قدم آگے آتے ہوئے حکومت نے مکمل خاندانی و دیگر معلومات کو حاصل کرنے کیلئے /19 اگست کو گھر گھر سروے کروانے کااعلان کیا ہے ۔ اِس خصوص میں ضلع کلکٹر مسٹر ٹی چرنجیولو نے دفتر ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں شہری و دیہی (منڈل) ریسورس پرسن کے تربیتی کلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہمیت کے حامل اس سروے کے کاموں کو خلوص نیت اور جذبے کے تحت کرتے ہوئے گھر گھر پہونچ کر مکمل معلومات کو صرف ایک ہی دن میں اکٹھا کرنا چاہئیے ۔ حکومت کی جانب سے روبہ عمل لائی جانے والی فلاحی و ترقیاتی کاموں سے اس سروے کے اثاثہ پر عوام کو استفادہ کروایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی /19 اگست کو اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے اپنے اور اپنے خاندان سے متعلق تفصیلات فراہم کروانے کی ضرورت ہے ۔ اِس خصوص میں حکومت نے /19 اگست کو تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں سروے کا کام مکمل کرتے ہوئے ڈاٹا انٹری کے بعد سروے فارم متعلقہ آر ڈی اوز کو دینا چاہئیے ۔ ضلع میں 9 لاکھ سے زائد خاندان ہیں اور 10 لاکھ سے زائد راشن کارڈز ہیں اور مزید 4 لاکھ درخواستیں نئے راشن کارڈز کیلئے داخل کی گئی ہیں ۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ حکومت کی ایماء میں کئے جارہے سروے کے دن متعلقہ عہدیدار رہائش گاہوں کو پہونچ کر تفصیلات حاصل کرنے کے موقع پر عوام بھی تعاون کرتے ہوئے تفصیلات کا اندراج کروائیں ۔ یہ سب بے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ اِس رپورٹ کی بنیاد پر ہی حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سروے میں ارکان خاندان کی تفصیلات راشن کارڈ ، آدھار کارڈ ، رہائشی مکانات و رہائشی اراضی ، زرعی اراضی، ملازمت سرکاری و خانگی ، آمدنی اور آمدنی کے ذرائع ، بینک اکاؤنٹ و دیگر تفصیلات حاصل کئے جائیں گے ۔ اِس کی بنیاد پر پانچ برسوں میں روبہ عمل لائی جانے والی اسکیمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ سروے کیلئے ہر گاؤں اور وارڈ کو ایک نوڈل آفیسر کو مقرر کیا جارہا ہے ۔ زیادہ آبادی والے بلاک میں ایڈیشنل نوڈل آفیسر کو مقرر کیا جائے گا ۔ یہ عہدیدار دو مددگاروں کے تعاون سے نوٹیفائیڈ نمبر مختص کرکے فہرست انوئیلیٹر کو دیا جائے گا ۔ ایک انوسلیٹر کو 30 مکانات مختص کرکے 9 لاکھ خاندانوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے 32 ہزار ملازمین کو مقرر کیا جارہا ہے اور 5 فیصد ملازمین کو محفوظ رکھا جائے گا ۔ اس اجلاس میں مریال گوڑہ آر ڈی او کشن راؤ ، زیڈ پی ٹی سی ای او دامودھر ریڈی ، ڈی پی او کرشنا مورتی میونسپل کمشنر وینو گوپال ریڈی ، موہن راؤ نرسمہلو و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT