Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع نلگنڈہ میں 1311 امیدواروں کی قسمت آزمائی

ضلع نلگنڈہ میں 1311 امیدواروں کی قسمت آزمائی

باغی اور آزاد امیدواروں سے سیاسی جماعتوں کو مشکلات

باغی اور آزاد امیدواروں سے سیاسی جماعتوں کو مشکلات

نلگنڈہ /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈہ کے پانچ بلدیات اور 2 نگر پنچایت انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 1311 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں ۔ مسلمہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بی فارمس وصول ہونے پر بڑے پیمانے پر ناراض قائدین پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے آزاد امیدواروں کی حیثیت سے میدان میں عہدیداروں کی جانب سے تمام آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان آج صبح دیا گیا ۔ جس کے بعد تمام بلدی حلقوں میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ بلدیہ نلگنڈہ کے 40 حلقوں میں جملہ 220 سوریا پیٹ کے 34 حلقوں میں 193 مریال گوڑہ کے 36 حلقوں کیلئے 351 بھونگیر بلدیہ کے 30 حلقوں کیلئے 175 اور نئی بلدیہ کوداڑ کے 30 حلقوں کیلئے ۱۷۵ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔ جبکہ 2 نگر پنچایت میلورکنڈہ کے 20 حلقوں کیلئے 99 حضورنگر کے 20 حلقوں کیلئے 98 امیدوار میدان میں ہیں ۔ تمام بلدیات میں محتلف سیاسی جماعتوں کے اعلی قائدین کے علاوہ انکے حامیوں کی جانب سے گھر گھر پہونچکر رائے دہندوں سے ووٹ طلب کر رہے ہیں ۔ کانگریس پارٹی اور تلگودیشم پارٹی کو پارٹی کے امیدواروں کے خلاف اور پارٹی قائدین کے فیصلوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناراض ہوکر آزاد امیدواروں کی حیثیت سے میدان میں برقرار ہیں ۔ جسکی وجہ یہ جماعتوں کو آزاد امیدوار درد سر بن گئے ہیں ۔ بلدیہ نلگنڈہ کے 40 کے منجملہ 12 حلقوں میں مسلم رائے دہندوں کی اکثریت ہے ۔ مسلم اکثریتی حلقوں میں تمام جماعتوں کی جانب سے مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے ۔ اس کے علاوہ ان علاقوں میں آزاد امیدواروں کی تعداد بھی زیادہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT