Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ضلع نلگنڈہ کے آبپاشی پراجکٹ ودیا ساگر راؤ کے نام موسوم

ضلع نلگنڈہ کے آبپاشی پراجکٹ ودیا ساگر راؤ کے نام موسوم

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : حکومت تلنگانہ نے ضلع نلگنڈہ کے ایک اہم آبپاشی پراجکٹ ڈنڈی پراجکٹ کے لفٹ اریگیشن اسکیم کو ممتاز ماہر آبی امور و چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے قریبی رفیق مسٹر آر ودیا ساگر راؤ کے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ کر کے اس سلسلہ میں باقاعدہ اعلان کیا ہے اور باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اس سے متعلق فائل پر آج دستخط کردی ہے ۔ آبپاشی شعبہ کے ماہرین میں شمار کئے جانے والے ممتاز انجینئر مسٹر آر ودیا ساگر راؤ نے متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں علاقہ تلنگانہ کو مناسب انداز میں پانی مختص کرنے کے معاملہ میں کی گئی ناانصافیوں کی واضح طور پر نشاندہی کی بلکہ مختلف مواقعوں پر منعقدہ اجلاس کے موقعہ پر ان نا انصافیوں کو واضح کر دکھایا تھا ۔ ریاستی محکمہ آبپاشی میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہے اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے آغاز سے ہی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو محکمہ آبپاشی کے امور سے واقف کرواتے ہوئے انہیں ( چندر شیکھر راؤ کو ) آبپاشی امور میں ماہر بنایا تھا اور ہمیشہ ہی وقت بہ وقت جب کبھی بھی آبی وسائل کے مسائل کی یکسوئی کے لیے اقدامات کرنے میں آگے رہا کرتے تھے جس کے نتیجہ میں مسٹر ودیا ساگر راؤ نے مسٹر چندر شیکھر راؤ سے بہت زیادہ قربت حاصل کرلی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT