Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع نگران وزیر جناب قمر الاسلام کا دورہ گلبرگہ

ضلع نگران وزیر جناب قمر الاسلام کا دورہ گلبرگہ

گلبرگہ : /18اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر میونسپل ایدمنسٹریشن کرناٹک و ضلع انچارج وزیر گلبرگہ جناب قمر الاسلام بذریعہ ادیان ایکسپریس 18اپریل کی صبح 9بجے بنگلور سے گلبرگہ پہنچیں ۔ اسی دن صبح 11بجے تا `12بجے دفتر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ میں ضلع کے ارکان اسمبلی اور عہدہ داران کے ساتھ حیدر آباد کرناٹک ایریا ڈیولپمینٹ کے جائزہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ دوپہر 12بجے تا 1بجے ہفت گنبد کا دورہ کریںگے۔ دوپہر2بجے عہدہ داران کے ساتھ اردو مدارس اور ابو بکر کالونی کا معائنہ کریں گے۔ شام 4بجے آشریہ کمیتی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شام 5 بجے چیف منسٹر کرناٹک کے پیاکیج کے بارے میں کرناٹک واٹر سپلائی و ڈرینیج بورڈ اور کرناٹک شہری انفرا اسٹرکچر ڈیلوپمینٹ بورڈ اور فائینانشئیل انسٹی ٹیوشنس کے عہدہ داران کے ساتھ گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میںاجلاس میں شرکت کریں گے ۔ رات 8.30بجے مسجد معراج کمیٹی کی جانب سے منعقدہ ایک تہنیتی تقریب میں شرکت کرکے گلبرگہ میں ہی قیام کریںگے ۔ 19اپریل کو صبح 7بجے سے 9بجے تک محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے منظور شدہ تعمیراتی کاموں کے بارے میں انجنئیرس کے ساتھ متعلقہ مقامات کا دورہ کریں گے۔ رات 7.30بجے انجمن ترقی ارد، گلبرگہ و کی جانب سے منعقد کئے جانے والے مشاعرہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ رات 9بجے بذریعہ کار حیدر آباد روانہ ہوںگے اور وہاں سے بذریعہ طیارہ بنگلور روانہ ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT