Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع ورنگل میں ماڈل اردو گھر کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ منظور

ضلع ورنگل میں ماڈل اردو گھر کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ منظور

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ضلع ورنگل کے نیلا کونڈا کے مقام پر ’ ماڈل اردو گھر اور شادی خانہ ‘ تعمیر کرنے کیلئے ایک کروڑ روپئے منظور کئے اور بتایا جاتا ہے کہ خود چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس سے متعلق فائیل پر اپنی دستخط کئے۔ چیف منسٹر سکریٹریٹ کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ نیلا کونڈا مقام پر اقلیتی آبادی کثیر تعداد میں پائی جاتی ہے جس کے پیش نظر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اقلیتی طبقہ ( مسلمانوں ) کو تعلیمی شعبہ میں ترقی دینے اور مسلمانوں کی تہذیبی و سماجی ترقی کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہونے کیلئے ایک کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔ علاوہ ازیں بتایا گیا کہ اس سلسلہ میں نیلا کونڈہ کے منڈل پرجا پریشد پریسیڈنٹ مسٹر جی اجئے کمار نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے موثر نمائندگی کرتے ہوئے فی الفور رقم منظور کرنے کی خواہش کی تھی جس پر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ماڈل اردو گھر اور شادی خانہ کی تعمیر کیلئے منظوری دیتے ہوئے ایک کروڑ روپئے جاری کرنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT