Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع ورنگل میں کونسل انتخاب بلا مقابلہ ہونے کی توقع

ضلع ورنگل میں کونسل انتخاب بلا مقابلہ ہونے کی توقع

حیدرآباد ۔ 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ادارہ جات مقامی زمرہ کے تحت قانون ساز کونسل ارکان کیلئے جاریہ ماہ منعقد ہونے والے انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں حصہ لینے کے موقف میں ہی نہیں ہیں جس کی وجہ سے ضلع ورنگل میں کونسل انتخاب بلا مقابلہ ہونے کی قوی توقع پائی جاتی ہے۔ آج ضلع ورنگل سے ٹی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے مسٹر کونڈا مرلی کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد مسٹر کڈیم سری ہری نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ضلع ورنگل میں اپوزیشن جماعتیں غیرضروری اور بیجا تنقیدیں کرنے پر عوام ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT