Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع ونپرتی میں ٹیٹ امتحان کی تمام تیاریاں مکمل

ضلع ونپرتی میں ٹیٹ امتحان کی تمام تیاریاں مکمل

ضلع کلکٹر شیوتپا مہنتی کی پریس کانفرنس
ونپرتی /21 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اس ماہ کے 23 کو منعقدہ ٹیٹ امتحان کیلئے ضلع ونپرتی میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ایک منٹ کی تاخیر کرنے پر امیدوار کو امتحان ہال میں داخلہ ممنوع رہے گا ۔ اس بات کو ونپرتی ضلع کلکٹر شیوتپا مہنتی نے پریس کانفرنس میں کیا ۔ آج ضلع کلکٹر نے کلکٹریٹ دفتر میں اپنے چیمبر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیٹ امتحان میں ضلع ونپرتی میں جملہ 4043 امیدوار امتحان میں حصہ لیں گے ۔ پہلا پییر کیلئے صبح 9.30 تا 12 بجے وقت دیا جائے گا ۔ اس کیلئے 8 سنٹرس 8 چیف سپرنٹنڈنٹ 8 ڈپارٹمنٹ آفیسر 16 ہال آفیسر کے علاوہ 98 انجولیٹر کی خدمات حاصل کی جائے گی ۔ صبح کے امتحان میں 1818 امیدوار امتحان میں حصہ لیں گے ۔ دوپہر میں 2.30تا 5 بجے امتحان رہے گا ۔ اس کیلئے 10 سنٹرس قائم کئے گئے ہیں ۔ اس میں 10 چیف سپرنٹنڈنٹ 10 ڈپارٹمنٹ آفیسر 20 ہال سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ 110 انجیولٹرس کی خدمات رہیں گے ۔ اس امتحان میں جملہ 2225 امیدوار حصہ لیں گے ۔ امیدوار امتحان سنٹر کو آدھا گھنٹہ پہلے حاضر ہونے کا مشورہ دیا ۔ درخواست گذار امیدوار اپنا ہال ٹکٹ http://tstet.cgg.gov.in سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ ضلع ایجوکیشنل آفیسر دفتر میں ٹیٹ سیل قائم کیا گیا ہے ۔ اگر کوئی جانکاری حاصل کرنا ہو تو وہ 9000949785/ 9492765369 / 9959282837 نمبرات پر فون کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کیلئے سیاں اور بلو ن استعمال کریں ۔ امتحان سنٹر میں الکٹرانک اشیاء کیالکولیٹر ، سیل فون ڈیجیٹل گھڑی کی اجازت نہیں رہے گی ۔ امتحان کے دن شہر ونپرتی کے تمام زیراکس اور انٹرنیٹ دوکانیں بند رکھنے کی ہدایت دی ۔ امتحان کے دن ونپرتی میں 144 سیکشن لاگو رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT