Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ضلع پریشدوں کیلئے تحفظات کو قطعیت

ضلع پریشدوں کیلئے تحفظات کو قطعیت

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے آندھرا پردیش کے ضلع پریشدوں کے لیے تحفظات کو قطعیت دے دی ہے ۔ پنچایت راج کی جانب سے ریاستی الیکشن کمیشن کو فہرست روانہ کی گئی ہے جس کی تفصیل اس طرح ہے ۔ مشرقی گوداوری ، مغربی گوداوری ، نیلور ، پرکاشم اور رنگاریڈی ضلع پریشدوں کو جنرل قرار دیا گیا ہے جب کہ وشاکھا پٹنم ، سریکاکلم ، کرشنا

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے آندھرا پردیش کے ضلع پریشدوں کے لیے تحفظات کو قطعیت دے دی ہے ۔ پنچایت راج کی جانب سے ریاستی الیکشن کمیشن کو فہرست روانہ کی گئی ہے جس کی تفصیل اس طرح ہے ۔ مشرقی گوداوری ، مغربی گوداوری ، نیلور ، پرکاشم اور رنگاریڈی ضلع پریشدوں کو جنرل قرار دیا گیا ہے جب کہ وشاکھا پٹنم ، سریکاکلم ، کرشنا اور چتور ضلع پریشدوں کو خواتین جنرل قرار دیا گیا ۔ نلگنڈہ ضلع پریشد شیڈول ٹرائبس ( درج فہرست قبائلی طبقہ کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ) ضلع وجیانگر ایس ٹی ( خاتون ) کے محفوظ قرار دیا گیا ۔ اضلاع کڑپہ اور محبوب نگر ضلع پریشدوں کو ایس سی طبقہ کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ۔ اس کے علاوہ اضلاع ورنگل اور کھمم کو ایس سی ( خاتون ) کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ۔ جب کہ نظام آباد ، کرنول اور اننت پور ضلع پریشدوں کو بیاک ورڈ کلاسیس طبقات کے لیے محفوظ قرار دیا گیا اور عادل آباد ، گنٹور ، میدک اور کریم نگر ضلع پریشدوں کو بی سی ( خواتین ) کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT