Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع پریشد اسکول اوٹکور میں طلبہ کی وداعی تقریب کا انعقاد

ضلع پریشد اسکول اوٹکور میں طلبہ کی وداعی تقریب کا انعقاد

اوٹکور ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پریشد ہائی اسکول اوٹکور میں ایس ایس کے طلباء و طالبات کی وداعی تقریب منائی گئی اس موقع پر گزٹیٹڈ صدر مدرس انجیلو نے وداع ہونے والے طلباء کو ہمت و سچی لگن سے حصول تعلیم اور امتحان کی تیاری کے ساتھ حاضر رہتے ہوئے ایس ایس سی کا پرچہ لکھنے کی طرف توجہ دلائی ۔ صد فیصد نمبرات حاصل کر کے اپنا نام کامیاب بنانے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر جناب گوپال گوڑ ، جناب روف حسام الدین ، جناب خواجہ ، جناب دستگیر ، جناب جلال الدین ، سکینہ مدرس کے علاوہ دیگر اساتذہ موجود تھے ، نہم کے طلباء نے دعوت کا اہتمام کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT