Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع پریشد نظام آباد پر کانگریس کا قبضہ برقرار رہے گا

ضلع پریشد نظام آباد پر کانگریس کا قبضہ برقرار رہے گا

صدر نشین کا انتخاب ہائی کمان کے فیصلہ پر ہوگا، ایم ایل سی ڈی سرینواس کا خطاب

صدر نشین کا انتخاب ہائی کمان کے فیصلہ پر ہوگا، ایم ایل سی ڈی سرینواس کا خطاب

نظام آباد:11؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدرنشین ضلع پریشد کے انتخاب کا فیصلہ کانگریس ہائی کمان کے مطابق کیا جائیگا۔ہائی کمان کی جانب سے نشاندہی کردہ رکن کو ہی صدرنشین ضلع پریشد منتخب کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر پردیش کانگریس کمیٹی و ایم ایل سی مسٹر ڈی سرینواس نے کیا ۔ کل کانگریس بھون میں ضلع پریشد، منڈل پریشد کیلئے مقابلہ کرنے امیدواروں کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ضلع کانگریس کے صدر مسٹر طاہر بن حمدان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مسٹر ڈی سرینواس ، کے آر سریش ریڈی، ایم ایل سی راجیشور ، مہیش کمار گوڑ،گنگارام کے علاوہ دیگر قائدین نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔اس موقع پر مسٹر ڈی سرینواس نے اپنی تقریر میں کہا کہ ضلع کے 36 نشستوں کے منجملہ 22 اور 23 نشتوں پر کانگریس کی کامیابی یقینی ہے اور ضلع پریشد کانگریس کا قبضہ برقرار رہیگااور کانگریس ہائی کمان کی مرضی کے مطابق صدرنشین ضلع پریشد کا انتخاب عمل میں آئیگا۔ ضلع پریشد، منڈل پریشد اور دیگر انتخابات کا ایک وقت میں ہونے کی وجہ سے کانگریس امیدواروں کو سخت محنت کرنا پڑامنتخب امیدوار پارٹی کے احکامات کے مطابق عمل کریں ضلع پریشد، منڈل پریشد کی رائے شماری کے ایک ماہ کے بعد صدرنشین کا انتخاب کیا جائیگا لہذا منتخب افراد گروپ بندیوں کو موقع فراہم نہ کرے اور کسی بھی چیز سے متاثر نہ ہو۔ صدرنشین ضلع کانگریس مسٹر طاہر بن حمدان نے اپنی تقریر میں کہا کہ کامیاب ہونے والے امیدوار عہدیداروں کا ایک اجلاس نتائج کے بعد منعقد ہورہا ہے اور اس اجلاس میں انہیں حلف دلایا جائیگا لہذا کامیاب ہونے کے بعد اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے پارٹی کے احکامات پر عمل کرنے کی خواہش کی۔ کامیابی و ناکامی پر مایوس نہ ہو پارٹی کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے پارٹی کی ترقی کیلئے ضامن بنے۔ سونیا گاندھی کو دو مرتبہ وزیر اعظم بننے کا موقع ہونے کے باوجود بھی انہوں نے پارٹی کے فروغ کیلئے وزیر اعظم کے عہدہ کو ٹھکرادیا۔ سابق اسپیکر مسٹر کے آر سریش ریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ سابق میں کانگریس کو واضح اکثریت ہونے کے باوجود بھی صدرنشین ضلع پریشد کے عہدہ کی قربانی دینا پڑا لہذا دوبارہ اس طرح کے حالات کو پیدا ہونے نہ دے ۔ دیہی ترقی میں ایم پی ٹی سی ، زید پی ٹی سی اراکین کی خدمات اہمیت کے حامل ہے لہذا ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں۔ اس اجلاس میں مہیش کمار گوڑ، ایس گنگارام کے علاوہ دیگر نے بھی مخاطب کیا۔اس اجلاس میں صدر ضلع اقلیتی سیل سمیر احمد ، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینواور دیگر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT