Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع پریشد چیرپرسن کومبینہ دھمکی۔اے پی کے وزیر کشور بابو پر روجا کی برہمی

ضلع پریشد چیرپرسن کومبینہ دھمکی۔اے پی کے وزیر کشور بابو پر روجا کی برہمی

حیدرآباد 24دسمبر(یواین آئی)وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی رکن اسمبلی روجا نے آندھراپردیش کے گنٹور کی ضلع پریشد صدرنشین جانی مونا کے گھر پر مبینہ حملہ اور انہیں دھمکی دیئے جانے کے معاملہ میں آندھراپردیش کے وزیر آر کشور بابو کے مبینہ رول پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے ریاست میں خواتین پر حملوں کے واقعات پر ردعمل ظاہر نہ کرنے پر تلگودیشم کی شعبہ خواتین کی لیڈروں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو اور تلگودیشم کے دیگر لیڈروں پر بھی برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ضلع پریشد چیرپرسن پر مبینہ حملہ کے معاملہ میں وزیر آر کشور بابو کی معطلی کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT