Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع چتور میں نظم و ضبط کے ساتھ

ضلع چتور میں نظم و ضبط کے ساتھ

مدن پلی ۔ 13؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع چتور میں دسویں جماعت کے امتحانات کا اختتام ہوا ۔ پچھلے سالوں میں ضلع چتور کو نتائج میں اعلیٰ مقام حاصل ہوتا آ رہا ہے ۔ اس سال ضلع کلکٹر Siddarth Jain نے دسویں جماعت کے امتحانات پر خصوصی نگرانی مرکوز کئے ہوئے تھے ۔ گذشتہ چھ مہینوں سے انہوں نے DEO اور ہیڈ ماسٹرس کو یہ ہدایات دیتے رہے کہ نتائج کا خیال

مدن پلی ۔ 13؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع چتور میں دسویں جماعت کے امتحانات کا اختتام ہوا ۔ پچھلے سالوں میں ضلع چتور کو نتائج میں اعلیٰ مقام حاصل ہوتا آ رہا ہے ۔ اس سال ضلع کلکٹر Siddarth Jain نے دسویں جماعت کے امتحانات پر خصوصی نگرانی مرکوز کئے ہوئے تھے ۔ گذشتہ چھ مہینوں سے انہوں نے DEO اور ہیڈ ماسٹرس کو یہ ہدایات دیتے رہے کہ نتائج کا خیال دل سے نکال کر معیاری تعلیم دینے کی کوشش کریں ۔ بالخصوص ہاسٹلوں میں رہے طلباء پر خصوصی توجہ دی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر SAMUEL نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑتے ہوئے پورے نظم و ضبط کے ساتھ امتحانات چلانے کی بھرپور کوشش کی ۔ نقل نویسی کے لئے کوئی بھی موقعہ نہ دینے کے ہدایت دیئے گئے اسی وجہ سے صرف ضلع چتور رہی سے 54 طلبہ کو (DEBAR) کیا گیا کہ پوری ریاست آندھراپردیش میں 123 طلبہ کو ڈیبار کیا گیا ۔ اس سے بخوبی اندازہ ہو سکتا ہے کہ کسی نظم و ضبط کے ساتھ چتور ضلع میں امتحانات منعقد کئے گئے ۔ گذشتہ سال 10 طلبا بھی ڈیبار نہیں ہوئے ۔ ڈی ای او چتور نے امتحانات کے اختتام پر نامہ نگاروں سے بتایا کہ آئندہ سال مزید بہترین طور پر امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ اور ضلع چتور کو ملک بھر میں معیاری مقام حاصل ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT