Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع کانگریس مسلم اقلیتی صدر کی درگاہ بجگیر شریف پر حاضری

ضلع کانگریس مسلم اقلیتی صدر کی درگاہ بجگیر شریف پر حاضری

کریم نگر۔/16اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمی کنٹہ منڈل کے مشہور موضع بجگیر شریف کی قدیم درگاہ حضرت انکشاف علی المعروف انکو شاہ ولی ؒ پر ضلع کانگریس مسلم اقلیتی صدر سید غازی الدین عرف زبیر نے بروز جمعہ حاضری دی ۔اس موقع پر درگاہ کے متولیان و کمیٹی کے نگرانکاروں نے سید غازی الدین کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کی گلپوشی اور شال پوشی کرکے تہنیت پیش کی اور موصوف کی درازی عمر اور صحت کی دعائیں کی۔ سید غازی الدین نے آٹھویں صدی قدیم درگاہ اور حضرت انکشاف علی کی آرام گاہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس کی ترقی اور زائرین کی سہولت کیلئے وقف بورڈ کے علاوہ ایم پی اور ایم ایل اے فنڈس ے تقریباً ایک سو افراد کی گنجائش کا مسافر خانہ ( گیسٹ ہاوز ) کی تعمیر، پینے کے پانی منیرل پلانٹ کا قیام نیز بیت الخلاؤں اور طہارت خانوں کی تعمیر کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین غوث خان، رفیق خان، غوث الدین، چھوٹے میاں اور افضل موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT