Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ضلع کرنول میں سالانہ مرکزی جشن حضرت علیؓ

ضلع کرنول میں سالانہ مرکزی جشن حضرت علیؓ

حیدرآباد۔29اپریل ( راست) سالانہ مرکزی جشن حضرت علیؓ مولائے کائنات 9مئی بروز ہفتہ 9بجے شب بمقام کوہ مولاعلی بیگن پلی ضلع کرنول میں مرزا حیدر علی بیگ ‘ مرزا سردار علی بیگ ‘ مرزارضا علی بیگ فرزندان ‘ مرزا حسن علی بیگ ( جاگیر دار رسول پیٹ) کی جانب سے مقرر ہیں جس میں صدر محفل سید تقی جعفری کاظمی ( امام جمعہ مسجد معصومین بیگن پلی) مولانا سید

حیدرآباد۔29اپریل ( راست) سالانہ مرکزی جشن حضرت علیؓ مولائے کائنات 9مئی بروز ہفتہ 9بجے شب بمقام کوہ مولاعلی بیگن پلی ضلع کرنول میں مرزا حیدر علی بیگ ‘ مرزا سردار علی بیگ ‘ مرزارضا علی بیگ فرزندان ‘ مرزا حسن علی بیگ ( جاگیر دار رسول پیٹ) کی جانب سے مقرر ہیں جس میں صدر محفل سید تقی جعفری کاظمی ( امام جمعہ مسجد معصومین بیگن پلی) مولانا سید دلدار حسین عابدی خطاب کریں گے ۔ ممتاز شعراء کرام ناطق علی زاہد علی(علی پور) ‘ بابر علی بابر( چنائی) اور حیدرآبادی شعراء ممتاز دانش ‘ سید دلدار حسین عابدی‘ تقی گلبرگوی ‘ مسرور عابدی شرفی القادری‘ تراب علی تراب اور میر مظفر علی مجاہد خان ( صدر انجمن الحسین الہند) منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ مرکزی جشن باب الحوائج کمیٹی کے زیراہتمام منعقد ہوگا ۔ اراکین انتظامیہ اور انتظامیہ کمیٹی تمام مومنین سے شرکت کی گذارش کرتے ہیں ۔ علی پور سے خصوصی آمد ناطق علی ‘ نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مزید معلومات کجیلئے 966660890 پر ربط قائم کریں۔

TOPPOPULARRECENT