Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع کرنول میں 17.2 ملی میٹر بارش

ضلع کرنول میں 17.2 ملی میٹر بارش

نندیال /11 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کرنول میں گزشتہ دو یوم سے غیر موسمی بارش جاری ہے، جس کی وجہ سے موسم سرد ہو چکا ہے اور عوام کو شدید گرمی سے راحت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ بتایا جا رہا ہے۔ موسم ربیع کی کاشت میں دھان کی کٹائی کے بعد گوداموں میں رکھے جانے والے اناج کے ذخائر کو بارش سے نقصان ہوا ہے، خاصل طورپر ضلع کرنول کے ویلگوڑ منڈل میں 35 ہزار ایکڑ زمین پر دھان کی کاشت ہو رہی ہے، جب کہ صرف ویلگوڑ میں 20 ہزار ایکڑ زمین پر دھان کی کاشت کو بھاری نقصان بتایا جا رہا ہے۔ ضلع کرنول کے گڑی ویملا منڈل میں 57 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، جب کہ ڈون اور پیا پلی میں 2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ ضلع کرنول میں دھان کی کاشت زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ اس غیر موسمی بارش سے کسانوں کو شدید نقصان ہوا۔ اس موقع پر آندھرا پردیش ریتو سنگھ کے لیڈر ٹی راما کرشنا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کھڑی فصلوں اور اناج کے ذخائر کے نقصانات کی پابجائی کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT