Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع کریم نگر میں اوپن دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا پرامن اختتام

ضلع کریم نگر میں اوپن دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا پرامن اختتام

کریم نگر 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ ایس ایس سی و انٹرمیڈیٹ اوپن اسکول کے امتحانات کا پرامن انعقاد عمل میں آیا۔ ضلع مہتمم تعلیمات کریم نگر ایس سرینواس چاری نے ایک صحافتی بیان میں بتایا۔ اوپن اسکول کے امتحانی مراکز ضلع کریم نگر میں پداپلی، کریم نگر، حضور آباد، سرسلہ جگتیال مستقر میں جملہ 18 امتحانی مراکز میں صبح انٹرمیڈیٹ میں مضمون کامرس 319 کوڈ میں جملہ 1074 طلباء کے منجملہ 924 طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور ایس ایس سی کے مضمون ہوم سائنس 216 کوڈ میں جملہ میں 06 طلباء کے منجملہ 04 طلباء نے امتحان میں شرکت کی۔ 05 امتحانی مراکز کو فلائنگ اسکواڈ کی ٹیمیں، ریاستی مبصرین اور ضلع مہتمم تعلیمات نے معائنہ کیا۔ جس میں جگتیال امتحانی مرکز میں 01 سرسلہ امتحانی مرکز میں 01 ، پداپلی امتحانی مرکز میں 04 ، طلباء کو اس طرح جملہ آج 06 طلباء کو نقل نویسی کی پاداش میں ڈیبار کیا گیا۔ ضلع مہتمم تعلیمات کریم نگر ایس سرینواس چاری نے صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT