Saturday , December 15 2018

ضلع کریم نگر میں کانگریس کی کامیابی کا ادعا

گمبھی راؤ پیٹ ۔ یکم ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ضلع کانگریس کمیٹی کریم نگر کٹکم مرتینجم نے دعوی کیا کہ ضلع کریم نگر میں ایک یا دو اسمبلی نشستوں کے علاوہ تمام کی تمام اسمبلی کی نشستوں پر کانگریسی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ۔ مرتینجم یہاں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی عوام اچھی طرح جانتی ہے ک

گمبھی راؤ پیٹ ۔ یکم ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ضلع کانگریس کمیٹی کریم نگر کٹکم مرتینجم نے دعوی کیا کہ ضلع کریم نگر میں ایک یا دو اسمبلی نشستوں کے علاوہ تمام کی تمام اسمبلی کی نشستوں پر کانگریسی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ۔ مرتینجم یہاں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں سونیا گاندھی کا کیا کردار تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ریاست کی تشکیل کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کر دیکھیا ۔ علاقے تلنگانہ کی ترقی بھی کانگریس پارٹی کے ذریعہ ممکن ہے ۔ لہذا تلنگانہ کی عوام نے علاقہ کی ترقی کیلئے کانگریس کو ہی ووٹ دیا ۔ اس موقع پر پارٹی قائدین آکاپلی پالیا ، حمید الدین خالد ، سید نصرت ، راجندر ریڈی ، سرینواس وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT