Monday , January 22 2018
Home / ضلع کریم نگر کے اقامتی اسکولوں میں داخلے

ضلع کریم نگر کے اقامتی اسکولوں میں داخلے

کریم نگر /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کنوینر پرنسپال ایک پی ریسیڈنشیل اسکول تھاٹے پلی منڈل ملیال ضلع کریم نگر کے بموجب سال 2014-15 تعلیمی سال کیلئے آندھراپردیش گروکلاپاٹھ شالہ میں پانچویں جماعت میں داخلے آندھراپردیش گروکولا ودیالیہ اداروں کے ذریعہ چلائے جارہے تائے پلی ، ونگارا، تیرلا میں تین لڑکیوں کیلئے وپداپور ، نندی میڈارم میں 2

کریم نگر /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کنوینر پرنسپال ایک پی ریسیڈنشیل اسکول تھاٹے پلی منڈل ملیال ضلع کریم نگر کے بموجب سال 2014-15 تعلیمی سال کیلئے آندھراپردیش گروکلاپاٹھ شالہ میں پانچویں جماعت میں داخلے آندھراپردیش گروکولا ودیالیہ اداروں کے ذریعہ چلائے جارہے تائے پلی ، ونگارا، تیرلا میں تین لڑکیوں کیلئے وپداپور ، نندی میڈارم میں 2 لڑکوں کیلئے جنرل عام گروکولا اسکولوں میں ریجنل سنٹر آف ایکسلنس اسکول سرویل ضلع نلگنڈہ میں داخلوں کیلئے تلنگانہ کے 10 اضلاع میں لڑکیوں کیلئے پانچویں جماعت ( انگلش میڈیم ) میں انٹرنس امتحان کے ذریعہ طلباء کو شریک کرلینے کیلئے بتاریخ 27 اپریل 2014 کو ضلعی سطح پر 05 ریونیو ڈیویژنل مستقر میں کریم نگر ، جگتیال ، پداپلی ، منتھنی ، ورسلہ میں صبح 11 بجے تا 1 بجے تک داخلے کیلئے ا متحان منعقد کیا جائے گا ۔ اس انٹرنس امتحان کیلئے OC و بی سی طبقے سے وابستہ یکم ستمبر 2003 اور 31 اگست 2005 کے درمیان تاریخ پیدائش ہو ۔ ایس سی ، ایس ٹی طبقہ سے وابستہ یکم ستمبر 2001 و 31 اگست 2005 کے درمیان تاریخ پیدائش ہو وہ اہل ہیں ۔ متعلقہ ضلع میں 2 سال تعلیمی سال 2013-14 ، 2012-13 مسلسل سرکاری یا سرکاری مسلمہ ا سکولوں میں تلعیم حاصل کردہ ہوں ۔ 2013-14 سال میں سرکاری یا سرکاری مسلمہ اسکول میں چوتھی جماعت زیر تعلیم ہو امیدوار کے ماں ، باپ ، سرپرست کی سالانہ آمدنی 2013-14 میں 60,000 سے زائد نہ ہو ۔ فوجیوں کے بچوں کیلئے یہ شرط لاگو نہ ہوگی ۔ درخواست دینے سے قبل مکمل تفصیلات کے ساتھ نمونہ درخواست ، انٹرنس امتحان کا سلیبس ، ماڈل سوالنامے ، تحفظات کی تفصیلات ، درخواست دینے کا طریقہ اسکول میں داخلے کا طریقہ کار و اس سے متعلق مکمل تفصیلات کیلئے aprjdc.cgg.gov.in یا www.apresidential.gov.in ویب سائیٹ پر ملاحظہ فرمائیں ۔ امیدوار مندردجہ بالا اہلیت کی جانچ کرکے مطمین ہونے کے بعد ہی Meeseva، AP online مرکز جاکر apride.cgg.gov.inویب سائیٹ کے ذریعہ آن لاین میں 7 اپریل 2014 تک 50 روپئے فیس کیس اتھ درخواست دینے ضلع کنوینر و آندھراپردیش گروکولا ودیالیم تاٹی پلی پرنسپال سری وی دیاکر ریڈی نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ مزید تفصیلات کیلئے ان فون نمبر پر ربط کریں 040-24680400، 040-24680439، 9866302570 پر کریں۔

TOPPOPULARRECENT