Thursday , December 13 2018

ضلع کریم نگر ہندومسلم اتحاد کا گہوارہ

کریم نگر ۔ 15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کریم نگر ہمیشہ سے ہندو مسلم اتحاد کا ایک مثالی شہر رہا ہے ۔ یہاں کے اس پُرامن اور خوشگوار ماحول کو بگاڑنے کی چند مفاد پرست کوشش کرتے ہوئے یہاں فرقہ وارانہ تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ سابق ڈپٹی میئر محمد عباس سمیع نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خ

کریم نگر ۔ 15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کریم نگر ہمیشہ سے ہندو مسلم اتحاد کا ایک مثالی شہر رہا ہے ۔ یہاں کے اس پُرامن اور خوشگوار ماحول کو بگاڑنے کی چند مفاد پرست کوشش کرتے ہوئے یہاں فرقہ وارانہ تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ سابق ڈپٹی میئر محمد عباس سمیع نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض شرپسند فرقہ پرست ذہنیت کے حامل سیاسی قائدین عوام میں خوف تجسس پیدا کرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے ایک مقامی بی جے پی قائد کے شرانگیز بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے بی جے پی قائد کے بیان کو حقیقت سے دور فرقہ پرست ذہنیت کی عکاسی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سونچ و فکر رکھنے والے قائدین کی سیکولر سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ محمد عباس سمیع نے اس طرح کے قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کی سونچ ‘ ذہنیت سے باز آجائیں جبکہ عوام اس طرح کے قائدین کو مسترد کرتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT