ضلع کلکٹر کا دورۂ آرمورمختلف محکموں کی تنقیح

آرمور۔ 22 فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رام موہن راؤ ضلع کلکٹر نظام آباد ، آرمور کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کے دیہات انکاپور پہنچے اور یہاں پر موجود آنگن واڑی سنٹر پہنچ کر متعلقہ ٹیچر سے تفصیلات حاصل کیں اور یہاں پر طلبہ سے خوشگوار بات چیت کی اور مینو کے متعلق معلومات حاصل کی۔ اس کے ضلع کلکٹر آرمور مارکیٹ کمیٹی پہنچے اور حال ہی میں ریاست تلنگانہ کی جانب سے لال جوار کسانوں کیلئے جو خریدی مرکز بنایا گیا۔ یہاں پر اس کے متعلق تفصیلی معلومات کی اور محکمہ زراعت کے عہدیدار راما راؤ سے گفتگو کی اور ان مراکز پر کسانوں کی بہتر سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کہا۔ اس کے علاوہ تحصیلدار آرمور راجندر سے اراضی سروے کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی اور بتایا گیا کہ دیگر مسائل پر گفتگو کرنے کی بات کہی گئی۔ اس کے علاوہ رام موہن راؤ نے آرمور ڈیویژن کے ویلپور منڈل کے ویلپور مستقر پہنچ کر یہاں پر بھی لال جوار سنٹرس کا معائنہ کیا اور عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT