Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع کلکٹر کا دورہ راجہ پور منڈل

ضلع کلکٹر کا دورہ راجہ پور منڈل

جڑچرلہ۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جڑچرلہ کے راجہ پور منڈل کا ضلع کلکٹر رونالڈ روز نے دفتر تحصیل کا معائنہ کیا اور تمام ریکارڈس کی جانچ کی۔ ضلع کلکٹر محبوب نگر نے راجہ پور منڈل میں آج صبح کی ساعتوں میں اچانک راجہ پور تحصیل پہنچ کر تفصیلی طور پر معائنہ کیا ۔ رونالڈ روز نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے اراضیات کا جامع طور پر سروے منعقد کیا ہے لہذا منڈل میں بھی تمام اراضیات کے سروے کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہیئے۔ دفتر تحصیل کے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض کو اچھی طریقے سے نبھائیں اور اراضیات کے سروے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے پائے۔

جڑچرلہ کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے امداد کا تیقن
جڑچرلہ۔ /8 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنم پلی ’ انیرودھ ریڈی نے آج اپنے دورہ آلون پلی کے موقع پر کہا کہ وہ جلد ہی حلقہ اسمبلی کے جڑچرلہ کے تمام علاقوں کا دورہ کرکے عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار سے منسلک کرنے کیلئے وہ ذاتی طور پر 3 لاکھ روپئے رقمی امداد کریں گے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو آگے آنا ضروری ہے۔

سابق وزیر جناردھن کی
کانگریس میں شمولیت
چنور۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیرو سابق رکن اسمبلی تلگودیشم چنور مسٹر پی جناردھن نے اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ بی جناردھن جنہوں نے چنور سے 4 مرتبہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔ ان کا کیڈر بہت بڑا ہے۔ ان کے کانگریس میں شامل ہونے سے تلگودیشم کا یہاں سے صفایا ہوچکا ہے اور آئندہ کانگریس کیلئے بہت بڑی قوت سمجھی جارہی ہے۔ کوٹ پلی منڈل سے 20 افراد اندارم سے 30 افراد ، دگتے پلی سے تقریباً 30 افراد نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

 

TOPPOPULARRECENT