Friday , May 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع کلکٹر کا دورہ مستاباد ، سرکاری دواخانہ کا معائنہ

ضلع کلکٹر کا دورہ مستاباد ، سرکاری دواخانہ کا معائنہ

گمبھی راؤ پیٹ /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر راجنا سرسلہ دیورکنڈہ کرشنا بھاسکر نے مستاباد منڈل کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری دواخانہ کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا ۔ اس وقت انہیں دواخانہ کے موجودہ حالات دیکھ کر وہ تعجب ہوگے ۔ انہیں جگہ جگہ عدم صفائی کی وجہ گندگی دکھائی دے رہی تھی ۔ احاطہ دواخانہ میں آوارہ کتوں کی موجودگی پر انہوں نے وہاں موجود اسٹاف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے ملازمین کو سخت انتباہ دیا کہ وہ ڈیوٹی کے دوران آئندہ دنوں کسی بھی قسم کی شکایت کے مرتکب پائے جاتے ہیں تو انہیں ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھنا پڑے گا ۔ انہوں نے ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ عوام بالخصوص غریب عوام کی طبی خدمات کیلئے اپنے آپ کو ہمیشہ تیار رکھیں ۔ ان کے ہمراہ زیڈ پی ٹی سی شرت راؤ وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT