Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع کلکٹر کے ہاتھوں سکنیا سمردھی یوجنا اسکیم کا افتتاح

ضلع کلکٹر کے ہاتھوں سکنیا سمردھی یوجنا اسکیم کا افتتاح

کریم نگر ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لڑکیوں کے سنہری مستقبل کیلئے معاون سکنیا سمردھی یوجنا اسکیم ہے ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے اظہار کیا ۔ پیر کی صبح ضلع ہیڈپوسٹ آفس میں سکنیا سمردھی یوجنا اسکیم کا کلکٹر نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا ’’ لڑکیوں کا تحفظ لڑکیوں کی تعلیم ‘‘ ( بیٹی بچاؤ ۔ بیٹی پڑھاؤ ) نعرہ کے ساتھ مرکزی حکومت

کریم نگر ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لڑکیوں کے سنہری مستقبل کیلئے معاون سکنیا سمردھی یوجنا اسکیم ہے ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے اظہار کیا ۔ پیر کی صبح ضلع ہیڈپوسٹ آفس میں سکنیا سمردھی یوجنا اسکیم کا کلکٹر نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا ’’ لڑکیوں کا تحفظ لڑکیوں کی تعلیم ‘‘ ( بیٹی بچاؤ ۔ بیٹی پڑھاؤ ) نعرہ کے ساتھ مرکزی حکومت 10 سال کے اندر کے لڑکے لڑکیوں کیلئے سکنیا سمردھی یوجنا اسکیم کو شروع کیا گیا ۔ 10 سال کی عمر کے لڑکیوں کے نام پر اس اسکیم کے تحت پوسٹ آفس میں ہر ماہ 1000/- ایک ہزار روپئے جمع کرنے کا مشورہ دیا ۔ کھاتہ کھولنے کے 14 سال مکمل ہونے تک رقم جمع کرسکتے ہیں ۔ 14 سال تک یہ رقم 1,68,000/- روپئے ہوگی ۔ 21 سال کے بعد 6,07,128 روپئے حاصل کرسکتے ہیں ۔ لڑکیوں کے والدین قریب کے پوسٹ آفس میں ربط کر کے لڑکیوں کے بہتر مستقبل کیلئے بنیاد ڈالیں ۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ آفس سپرنٹنڈنٹ جی سرینواس مورتی و عملہ نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT