Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع کڑپہ میں 8بلدیات کے صدورنشین کے انتخابات

ضلع کڑپہ میں 8بلدیات کے صدورنشین کے انتخابات

کڑپہ۔2جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کڑپہ میں واقع ایک بلدیہ کڑپہ کارپوریشن دیگر 8بلدیات کیلئے کل 3جولائی صدرنشین بلدیات کے انتخاب کیلئے اعلامیہ جاری ہوچکا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سال 30مارچ کو ضلع کڑپہ میں بلدی انتخابات منعقد ہوئے تھے جبکہ 44دنوں کے بعد نتائج کااعلان کیا گیا جس کے لئے عام انتخابات کے نتائج کے بعد ہی اعلان کیا گیا ۔ الیکش

کڑپہ۔2جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کڑپہ میں واقع ایک بلدیہ کڑپہ کارپوریشن دیگر 8بلدیات کیلئے کل 3جولائی صدرنشین بلدیات کے انتخاب کیلئے اعلامیہ جاری ہوچکا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سال 30مارچ کو ضلع کڑپہ میں بلدی انتخابات منعقد ہوئے تھے جبکہ 44دنوں کے بعد نتائج کااعلان کیا گیا جس کے لئے عام انتخابات کے نتائج کے بعد ہی اعلان کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت کل 3ولائی کو کڑپہ بلدی کارپوریشن کے علاوہ پروداٹور‘ میدکور ‘ بدویل ‘ حمل میڈگ‘ یراگنٹلہ ‘ پلی ویندلہ اور رائے چوٹی بلدیات کے چیرمین و میئر کا انتخابات عمل میں آئیں گے ۔ صبح 11بجے بلدی کارپوریشن کڑپہ اور ضلع کے دیگر بلدیات کا اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ منتخبہ کارپوریٹروں اور کونسلروں کو حلف دلایا جائے گا ۔ بعد ازاں کڑپہ میں میئر ‘ ڈپٹی میئر کے علاوہ ضلع کے دیگر بلدیات میں چیرمین و وائس چیرمین کیلئے انتخاب عمل میں آئے گا ۔ ضلع کلکٹر کڑپہ کونا ششی دھر بلدی کارپوریشن کڑپہ انتخاب کئے ہیں ‘ پریسائیڈنگ آفیسر رہیں گے ۔ انتخاب کے موقع پر صرف منتخبہ کارپوریٹرس اور کونسلروں کو ہی داخلہ دیا جائے گا ۔ ضلع کے کڑپہ کارپوریشن پلی ویندلہ ‘ رائے چوٹی ‘ یراگنٹلہ بلدیات میں وائی ایس آر کانگریس کو اکثریت حاصل ہوئی جبکہ پروداٹور‘ جمل مڈگ ‘ میدکور اور بدویل بلدیات میں تلگودیشم پارٹی نے اکثریت حاصل کی ۔ جمل مڈگ کے 20وارڈوں کے منجملہ 11وارڈوں پر تلگودیشم کے کونسلروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 9پر وائی ایس آر کانگریس کے امیدوار کامیاب رہے ۔ رکن پارلیمان کڑپہ کا مسٹر وائی ایس اویناش ریڈی ‘ رکن اسمبلی جمل مڈگ دونوں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اپنے ناموں کو ایکس افیشیو ووٹ کو وہاں پر اندراج کرالیا ۔ اس طرح سے جمل مڈگ بلدیہ میں وائی ایس آر کانگریس اور تلگودیشم پارٹیوں کو 11 -11ووٹ حاصل ہوئے ہیں جو برابر ہیں ۔ یہاں پر لاٹری کے طریقہ پر چیرمین و وائس چیرمین کا انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے ۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ چیرمین و وائس چیرمین کے ناموں کا انتخاب عمل میں آ:ے گا ۔ رائے چوٹی بلدیہ میں 31وارڈوں کے منجملہ 18وارڈوں پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اور 12پر تلگودیشم کے کونسلرس منتخب ہوئے ۔ ایک آزاد امیدوار کامیا ب ہوا ۔ یراگنٹلہ بلدیہ کے 20وارڈوں کے منجملہ 18 وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کونسلرس نے کامیابی حاصل کی ‘ دو پر تلگودیشم کامیاب رہی ۔ ضلع کڑپہ کے کئی بلدیا میں تلگودیشم پارٹی وائی ایس آر کانگریس کے کونسلروں کو اپنی جانب کر کے کئی بلدیات پر قبضۃ کرنے جوڑتوڑ کی کوششوں میں لگنے کی باوثوق ذرائع سے اطلاعات مل رہی ہیں ۔ خصوصاً یراگنٹلہ بلدیہ پر تلگودیشم قبضہ کرنے کی کوشوں میں لگی ہوئی ہے ۔ ضلع کے یراگنٹلہ ‘جمل مڈگ بلدیات میں گڑھ بڑھ ہونے پارٹی تبدیل کرنے کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے بھاری بندوبست کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT