Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع کے بیدر میں 12 لاکھ 14 ہزار ووٹرس

ضلع کے بیدر میں 12 لاکھ 14 ہزار ووٹرس

بیدر5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع الیکٹرول آفیسر اور نوڈل آفیسر بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کر کے بیدر میں ووٹرس کی تفصیل اسمبلی حلقوں سے اس طرح بتائی ہے اور اس میں گلبرہگ کے دو اسمبلی حلقہ جات جو بیدر پارلیمانی حلقہ میں آتے ہیں ان کی تفصیلات درج نہیں ہے۔ بسوا کلیان میں 199303 ووٹرس موجود تھے۔جن میں 8456 ووٹر کا اضافہ ہوا ۔ انٹرنیٹ سے 1052 د

بیدر5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع الیکٹرول آفیسر اور نوڈل آفیسر بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کر کے بیدر میں ووٹرس کی تفصیل اسمبلی حلقوں سے اس طرح بتائی ہے اور اس میں گلبرہگ کے دو اسمبلی حلقہ جات جو بیدر پارلیمانی حلقہ میں آتے ہیں ان کی تفصیلات درج نہیں ہے۔ بسوا کلیان میں 199303 ووٹرس موجود تھے۔جن میں 8456 ووٹر کا اضافہ ہوا ۔ انٹرنیٹ سے 1052 درخواستیں موصول ہوئی اور 219 ووٹرس کے نام رد کردیئے گئے۔ بسوا کلیان کے موجودہ ووٹرس 208592 ،ہمنا آًاد اسمبلی حلقہ میں جملہ ووٹرس 209523تھے جن میں 9152 کا اضافہ ہوا ۔ 257درخواستیں انٹرنیٹ سے ملیں جبکہ 212 ووٹرس کے نام مسترد کردیئے گئے۔ ہمناآباد اسمبلی حلقہ میں موجودہ ووٹرس 218720 ہیں ۔ بیدر جنوبی میں جملہ 180963 موجود تھے جس میں 5296 کا اضافہ ہوا ۔ 272 درخواستیں انٹرنیٹ سے موصول ہوئی اور 382 رد ہوئیں۔ موجودہ ووٹرس 186149 ہیں۔ بیدر اسمبلی حلقہ میں 187845 ووٹرس تھے ۔ 4581 ووٹرس کا اضافہ ہوا جن میں 4116 درخواستیں انٹر نیٹ کے ذریعہ دی گئیں۔ 226 درخواست رد ہوئی ۔ اس طرح بیدر میں جملہ ووٹرس ایک لاکھ 96 ہزار 316 ہیں ۔ بھالکی اسمبلی حلقہ میں 2 لاکھ 2 ہزار 943 رائے دہندگان تھے ۔ 6736 کا اصافہ ہوا ۔ کوئی درخواست انٹرنیٹ سے نہیں آئی ۔ 564 درخواستیں رد ہوکر فی الحال ووٹرس کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 115 ہے اوراد اسمبلی حلقہ میں ایک لاکھ 920 ہزار 513 رائے دہندے درج فہرس تھے جس میں 5854کا اضافہ ہو۔ 16 درخواستیں انٹرنیٹ سے ملیں جبکہ 541 درخواستیں مستر کی گئی ۔ اوراد کے ووٹرس کی موجودہ تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 642ہے ۔ جملہ میزان کچھ اس طرح ہے۔ ضلع بیدر کے چھ اسمبلی حلقہ جات میں جملہ ووٹرس 11,71090 تھے ۔ 39875 کا اس میں اضافہ ہوا ۔ 5713 نے انٹرنیٹ سے درخواستیں دیں جن میں سے 2144 درخواستیں مسترد ہوئی ضلع بھر میں موجودہ ووٹرس کی تعداد 12 لاکھ 14 ہزار 534 ہے۔

TOPPOPULARRECENT