Thursday , July 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع کے 101 مواضعات میں صد فی صد محصولات وصول

ضلع کے 101 مواضعات میں صد فی صد محصولات وصول

یلاریڈی /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں 101 مواضعات پر صد فی صد محصولا کی وصولی کرلی گئی ہے ۔ ضلع DPO مسٹر راملو نے یلاریڈی کا دورہ کرتے ہوئے گرام پنچایت ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے اخباری نمائندوں کو مزید بتایا کہ ضلع میں سال 2017-18 سے متعلق مکانات کے محصولات 11 کروڑ 70 لاکھ روپئے میں سے اب تک 80 فیصد وصول کرلیا گیا ہے ۔ گذشتہ سال69 فیصد محصولات وصول ہوئے تھے ۔ ریاستی حکومت نے صد فی صد محصولات کی وصولی کیلئے 15 اپریل تک توسیع کی ہے ۔ انہوں نے مواضعات میں اگر پینے کے پانی کی قلت ہوتو فوری اسے دور کرنے کے اقدامات کرنے کے احکامات دئے ۔ عوام کو پانی کیلئے کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں ۔ پنچایت سکریٹریز کو ذمہ داری نبھانے کے احکام دئے ۔ اس موقع پر نائب صدر منڈل پریشد سرینواس سکریٹری سائیلو ، راجو موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT