Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع گنٹور میں آندھرا پردیش کا عارضی سکریٹریٹ

ضلع گنٹور میں آندھرا پردیش کا عارضی سکریٹریٹ

حیدرآباد۔ /17فبروری، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے ضلع گنٹور کے تولورو منڈل کے ویلگاپوڈی کے مقام پر ریاست آندھرا پردیش کا عارضی سکریٹریٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا، اور آج چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اس عارضی سکریٹریٹ کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ اس سنگ بنیاد کی تقریب کیلئے بعض اہم پجاریوں نے خصوصی پوجا کی۔ اس سنگ بنیاد تقریب میں اسپیکر اسمبلی آندھرا پردیش ڈاکٹر کے سیوا پرساد راؤ، وزرائے آندھرا پردیش مسرس چنا راجیا، وائی راما کرشنوڈو، وزیر فینانس نارائنا، وزیر بلدی نظم و نسق پی پلا راؤ، وزیر زراعت کے رویندر، کے اچن نائیڈو، ڈی اوما مہیشور راؤ، مانکیال راؤ، کامینینی سرینواس، وزیر صحت شریمتی پریٹالہ سنیتا وزیر سیول سپلائیز، شریمتی پی سجاتا، ڈپٹی اسپیکر آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی ایم بدھا پرساد، ارکان اسمبلی و ارکان کونسل و ارکان پارلیمان، مختلف کارپوریشنوں کے صدورنشین کے علاوہ تلگودیشم پارٹی کے کئی ایک سینئر قائدین و کارکنوں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT