Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ضمانت روزگار اسکیم کے تحت 28 ہزار کروڑ کی اجرائی

ضمانت روزگار اسکیم کے تحت 28 ہزار کروڑ کی اجرائی

نئی دہلی 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے جاریہ سال ریاستوں کو قومی ضمانت روزگارا سکیم کے تحت 28,000 کروڑ سے زائدکی رقم جاری کی ہے ۔ یہ رقم گذشتہ سال کی واجبات کی ادائیگیوں کیلئے جاری کی گئی ہے ۔ کچھ رقم جاریہ سال استعمال سے متعلق بھی تھی ۔ پارلیمنٹ کو آج اس بات سے مطلع کیا گیا ۔ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ائمپلائمنٹ گیارنٹی ایکٹ کے تحت ریاستوں کو متفقہ لیبر بجٹ کی بنیادوں پر مرکز کی جانب سے رقم جاری کی جاتی ہے۔ منسٹر آف اسٹیٹ دیہی ترقیات رام کرپال یادو نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جاریہ سال 12 جولائی تک مرکزی حکومت نے قومی ضمانت روزگار اسکیم کے تحت ریاستوں کو 28,022.87   کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔انہوں نے ایک اور سوال پر بتایا کہ اجرتوں کی بروقت ادائیگیوں کیلئے مرکزی حکومت نے ملک کی گیارہ ریاستوں میں نیشنل الیکٹرانک فنڈ مینجمنٹ سسٹم بھی متعارف کروا دیا ہے جس سے بہت سہولت ہو رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT