Tuesday , January 16 2018
Home / جرائم و حادثات / ضمانت پر رہا خاتون کی خودکشی

ضمانت پر رہا خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /21 جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر کی موقعہ کے کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والی خاتون نے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ سنیتا نے 14 جنوری کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ سنیتا اپنے شوہر ناگابھوشنم کی موت کے سلسلہ میں جیل منتقل کی گئی تھی جو جیل سے رہائ

حیدرآباد /21 جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر کی موقعہ کے کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والی خاتون نے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ سنیتا نے 14 جنوری کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ سنیتا اپنے شوہر ناگابھوشنم کی موت کے سلسلہ میں جیل منتقل کی گئی تھی جو جیل سے رہائی کے بعد اپنے مائیکے منتقل ہوگئی تھی ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق گھریلو اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے نامعلوم زہریلی دو کا استعمال کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق اس خاتون کی شادی سال 2005 میں ہوئی تھی اور اس کے تین بچے ہیں ۔ 2014 میں شوہر کی موت کے بعد اس خاتون کو جیل کی سزا ہوئی تھی ۔ پولیس میرپیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔

غیر قانونی دھماکو اشیاء فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار
حیدرآباد /21 جنوری ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے غیر قانونی طور پر دھماکو اشیاء فروخت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے کثیر مقدار میں دھماکو اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈی ایس پی ٹاسک فورس مسٹر کوٹی ریڈی نے بتایا کہ 37 سالہ مدھو سدن ریڈی ساکن میڈپلی اور 47 سالہ جنگیا ساکن کنچن باغ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی کا ایک اور رکن 50 سالہ راما کرشنا مفرور بتایا گیا ہے ۔ ٹاسک فورس پولیس نے ان کے قبضہ سے 1500 الکٹرانک ڈیٹونیٹرس پر مشتمل 30 بنڈلس 950 جلیٹن اسٹک پر مشتمل 5 بستے دو سیل فون اور 4500 روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ ڈی ایس پی کے مطابق مدھو سدن ریڈی کوسابق میں اس طرح کی غیر قانونی دھماکو اشیاء کے کاروبار کے سلسلہ میں بنجارہ ہلز پولیس کی کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ یہ لوگ دھماکو اشیاء کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے علاوہ زائد نفع میں پتھر پھوڑنے والوں کو دھماکو اشیاء فروخت کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT