Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / ضمنی انتخابات میں شکست بھی جیت کے مترادف : پاکستان اپوزیشن

ضمنی انتخابات میں شکست بھی جیت کے مترادف : پاکستان اپوزیشن

لاہور۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی اپوزیشن نے آج ادعا کیا کہ لاہور کے اہم ضمنی انتخابات میں ناکامی کے باوجود اخلاقی طور پر ان کی (اپوزیشن) جیت ہوئی ہے۔ یاد رہیکہ نااہل قرار دیئے گئے وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم اپوزیشن کا استدلال ہیکہ کلثوم نواز کی کامیابی بہت ہی کم ووٹوں کے فرق سے ہوئی ہے جسے اخلاقی طور پر حکمراں جماعت کی شکست سے ہی تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ اسی دوران نواز شریف کی دختر مریم نواز نے جو پناما پیپرس کیس میں اپنے شوہر اور بھائیوں کے ساتھ ایک ملزم ہیں، کہا کہ رائے دہندوں نے ان کے والد کو نااہل قرار دیئے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ کلثوم نواز نے NA-120 کی نشست کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی امیدور یاسمین رشید سے انتہائی سخت مقابلہ میں جیت لی ہے جس کے ذریعہ شریف خاندان کیلئے عوام کی تائید کا ایک ثبوت بھی مل گیا جبکہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلہ کے ذریعہ نااہل قرار دیا تھا اور انہوں نے وزیراعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ کلثوم نواز کو 61,000 ووٹس حاصل ہوئے اور اس طرح انہوں نے اپنی حریف یاسمین رشید کو 13000 ووٹوں سے شکست دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان توقع ہیکہ ایک یا دو دن میں قطعی اور سرکاری نتائج کا اعلان کرے گا۔

 

TOPPOPULARRECENT